اہم ترینگلگت بلتستان

ڈی جی جی ڈی اے کی کے آئی یو اور دادی جواری پارک کا کام ایک ہفتے میں کام مکمل کرنے کی ہدایت

گلگت(وطین نیوز)ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی گلگت عباس علی خان اور ڈائریکٹر لینڈ جی ڈی اے عزیز الرحیم کا کے آئی یو پارک اور دادی جواری پارک نگرل کا دورہ،دونوں پارکوں کی حالت کاجائزہ لیا،

پارکس کی خستہ حالی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لیز پہ دئیے گئے ٹھیکیدار کو دونوں پارکوں کی حالت زار ایک ہفتے کے اندر اندر بہتر بنانے کی تنبیہ کی اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندار پارکس کی حالت بہتر نہیں ہوئی تو لیز موجودہ ٹھیکیدار سے اٹھا کر کسی دوسرے ٹھیکیدار کو دیا جائے گا یا جی ڈی اے خود چلائے گا

ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث شہریوں کیلئے بال بچوں کے ہمراہ تفریحی کیلئے واحد جگہیں یہ پارکس ہیں جن کی بہتر انداز میں دیکھ بھال کرنا ٹھیکیدار کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیئے لیکن بدقسمتی سے متعلقہ ٹھیکیدار دونوں پارکس کی دیکھ بھال میں ناکم نظر آرہے ہیں، جنہیں اس بات کی تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری احسن انداز میں نبھائیں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی اور لیز کسی ایسے ٹھیکیدار کو دیا جائے گا جو پارکس کی بہتر انداز میں خیال رکھ سکے اور شہریوں کیلئے بہتر ماحول فراہم کرے،

اس موقع پر وہاں موجود شہریوں نے ڈی جی جی ڈی اے کی کاوشوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئے ڈی جی جی ڈی اے کی سرپرستی میں گلگت شہر کے پارکس کی حالت بہتر ہوگی اور شہریوں کو تفریحی کا بہترین ماحول مہیا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button