اہم ترینگلگت بلتستان

اشکومن، خود کشی کے الگ الگ واقعات، 2افرادنے دریا میں کودکر جان دیدی

اشکومن (وطین نیوز)اشکومن میں ایک ہی روز دو مختلف واقعات میں دو افراد نے مبینہ طور پر دریائے اشکومن میں کود کر خودکشی کرلی،

پہلے واقعے میں گاؤں جلال آباد سے تعلق رکھنے والی چھ ماہ کے بچے کی ماں نے گزشتہ روزمبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کے باعث دریا میں کود کرخودکشی کرلی

ایک دوسرے واقعے میں ایمت سے تعلق رکھنے والا بیس سالہ نوجوان چودھری عادل خان ولد چودھری امیر خان گزشتہ روز(17اگست)کو گھر سے بھائی کی موٹرسائیکل لے کر گھر سے نکلا اور کافی دیر اس کا پتہ نہ چلا،بعد ازاں معلوم ہوا کہ نوجوان کی موٹر سائیکل ڈوک پل پہ کھڑی ہے اور خود پراسرار طور پر لاپتہ ہے،واقعے کی اطلاع ایمت پولیس کو دی گئی،

بعدازاں دلتی گاؤں کے سامنے دریا کے کنارے نعش برآمد ہوئے،نعش کو ”فوکس“کے رضا کاروں نے مقامی نوجوانوں کی مدد سے نکال کر پولیس کے حوالے کردیا،مذکورہ نوجوان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ایمت ڈسپنسری میں گریذ ون کا ملازم تھا۔

خاتون کی نعش تاحال برآمد نہ ہوسکی ہے تاہم خاتون کے والد کی تحریری درخواست پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے شوہر،ساس اورسسرکیخلاف مقدمہ درج کرکے تینوں کو گرفتار کرلیا ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button