سانحہ 9مئی کو سپورٹ کرنے کی کوشش کرنیوالوں کا ٹھکانہ جیل ہوگا، ایمان شاہ
گلگت(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے ملکی سطح پر ایک سیاسی جماعت اور اس کے کارکنوں نے نو مئی کو پاکستان پر حملہ کیا اور ریاست کے اداروں پر حملہ آور ہوئے نو مئی کے سانحات ملکی تاریخ میں سیاہ دن طور پر منایا جائیگا گلگت بلتستان میں اگر کسی نے نو مئی کے سانحات کی سپورٹ کرنے کی کوشش کی تو ان کا ٹھکانہ جیل ہوگا۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے معاون خصوصی نے کہا کہ نو مئی روز سابق وزیراعلی خالد خورشید کی خواہش کے باوجود گلگت بلتستان میں کوئی سانحہ رونما نہیں ہوا اس کی وجہ یہ ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہیں اس لئے ملک دشمنوں کے عزائم کو کامیاب ہونے نہیں دیا۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گلگت بلتستان میں اگر کسی نے نو مئی کے سانحات کی سپورٹ کرنے کی کوشش کی تو ان کا ٹھکانہ جیل ہوگا وہ اس لئے کہ نو مئی کے روز شہدا کی بے حرمتی کی گء اور کور کمانڈر ہاوس کو جلاگیا پشاور میں ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ جلائی گء ریاستی اداروں پر حملے کئے گئے اس سب میں اگر کوئی شخص ان سانحات کی سپورٹ کرنے کا سوچے گا تو وہ فیکسڈ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا گلگت بلتستان کی تعمیروترقی میں بیوروکریسی کا بنیادی اورکلیدی کردار ہے ہمارے آفیسران نے ملکی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے اور جہاں بھی انہیں پوزیشن ملتی ہے وہ اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں چلاتے ہیں جو کہ قابل تعریف ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز قراقرم یونیورسٹی میں منقعدہ تقریب کے دوران میں نے ٹاٹ سکولز میں پڑھے ہوئے آفیسران اور موجودہ دور میں لکھے آفیسران کے مابین موازنہ کرنے کے حوالے بات کو درست انداز میں پیش کرنے میں غلطی ہوئی اورمیں اپنے الفاظ کی ادائیگی صحیح نہیں کرسکا جس کی وجہ سے بیوروکریسی میں بالا آفیسران میں تشویش پائی گء جس پر میں اپنے الفاظ واپس لیتے ہوئے معزرت خواہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انسان خطاء کا پتلہ ہے اور انسان ہی سے غلطی ہوتی ہے اس لئے معزرت کرتے ہوئے مجھے کوئی ایشو نہیں ہے کہ موجودہ حکومت اوربیوروکریسی ایک پیج پر ہیں اور حکومت کی گائیڈ لائن اور پالیسز کو آگے بڑھاتے ہوئے علاقے کی تعمیروترقی میں آفیسران بہترین کردار ادا کررہے ہیں۔
معاون خصوصی اطلاعات نے کہا موجودہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کی تعمیروترقی کو مقدم رکھا ہے باالخصوص گلگت شہرکی ڈولپمنٹ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے جہاں پر پانی اور بجلی کے مسائل کو بھی صوبائی حکومت حل کرنے کے لئے کوشاں ہے اور ساتھ ہسپتالوں کا نظام بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کا معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے دن رات صوبائی حکومت کام کرنے میں مصروف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان خصوصاً ضلعی ہیڈکوارٹرز میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے شارٹ اور لانگ ٹرم منصوبوں پر کام ہورہا ہے جلد بجلی کے بحران پر قابوپا لیا جائیگا۔
وزیر اعلیٰ کے معان خصوصی نے کہاکہ گلگت، سکردو اور ہنزہ میں بجلی کا بحران ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ زیر تعمیر پاور پروجیکٹس کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے۔ موسم سرما کے دوران بجلی کے سخت بحران کی وجہ سے عوام کو درپیش پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے جنوری اور فروری کے مہینے ایڈیشنل بجلی سٹم میں شامل ہوگی۔