اہم ترینگلگت بلتستان

نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے دور جدیدکے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے،آغا علی رضوی،کاظم میثم

سکردو(وطین نیوز) گلگت بلتستان انسٹیٹیو آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سکردو میں کیرئیر کونسل سیمینار کا انعقاد کیا گیا تقریب کے صدر محفل معروف عالم دین آغا سید علی رضوی جبکہ مہمانان خصوصی اپوزیشن لیڈر محمد کاظم میثم، اور ڈی آئی جی بلتستان رینج فرمان علی تھے جبکہ ڈاکٹر سجاد حسین ودیگر نے خصوصی شرکت کی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آغا سید علی رضوی، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم، ڈی آئی جی فرمان علی،ڈاکٹر افراسیام،انجینئر ساجدعلی، محمد کاظم، ڈاکٹر سجاد حسین، ایڈوکیٹ زاہد حسین ادارہ ہذا کے پرنسپل سید کامران ودیگر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جدید دور کے ساتھ نوجوانوں سہی راستہ دکھانے کی ضرورت ہے کیونکہ نئی نسل کو بہتر رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے اپنا سال اور کیرئیر خراب کرتے ہیں جو کہ ایک المیہ سے کم نہیں ہے کاروبار ہی بہترین ذریعہ ہے جس کے ذریعے نوجوان اپنے لئے روز گار حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی روزگار کا سبب بنتا ہے

ہمارے علاقے میں ایک زہن بنا ہوا ہے کہ سرکاری نوکری کرنی ہے چاہئے گریڈ ون کی نوکری ہی کیوں نہ ہو جس کیلئے جائز ناجائز طریقے اپنانے کی بھرپور طریقے انجام دیتے ہیں جوں جوں دور ترقی کرتا جارہاہے نئے نسل کو بہت سارے چینلجز کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے ٹیکنالوجی جہاں وقت کا ضیاع کا سبب بنتا ہے وہیں نوجواں نسل 22گریڈ کے آفیسر سے زیادہ پیسے کمالتے ہیں شرط یہ ہے کہ وہ ٹیکنالوجی سیکھیں اور اس میں مہارت حاصل کریں

انہوں نے کہاکہ ہمارے علاقے میں ہنرمند افراد کی شدید کمی ہے بہت سارے شعبہ جات میں ہنرمند لوگ نہ ملنے کی وجہ سے دوسرے علاقوں سے لوگوں کو لانے پر مجبور ہیں نوجواں گریڈون کی نوکری کے پیچھے پڑنے کی بجائے ہنر سیکھیں اور اپنا کاروبار شروع کریں کاروبار میں برکت ہونے کے ساتھ ساتھ بندہ اپنی مرضی کا مالک ہوتا ہے کسی کے سامنے سرجکانا نہیں پڑتا

تقریب میں شریک طلبہ کو ملکی اور غیر ملکی یونیورسٹیوں میں مختلف شعبہ جات میں داخلوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور سکالرشپس کے حوالے سے گفتگو کی گئی تقریب کے انعقاد پر مہمانوں نے ادارے کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا تقریب کے آخر میں دارہ ہذا کے پرنسپل آغا سید کامران نے تمام شرکائکا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button