اہم ترینگلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں جنگل کا قانون چلنے نہیں دینگے،مجد حسین ایڈووکیٹ

گلگت (وطین نیوز) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ غواڑی اور ہنزل پاور پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز کی تبدیلی کو مسترد کرتے ہیں۔ اس طرح کے گھناؤنے اقدامات سے یہ پاور پراجیکٹ متاثر ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے وزیر برقیات سے رابطہ کرنے پر وہ بھی لاعلم نکلے۔

انتظامی آفیسران حکومتی وزراء کے اختیارات کس حیثیت میں استعمال کر رہے ہیں۔ اس طرز عمل کے ساتھ یہ نظام نہیں چل سکتا۔ انتظامی آفیسران حکومتی اختیارات میں مداخلت سے باز رہیں۔ یہاں کوئی جنگل کا قانون نافذ نہیں ہے کہ جو جس کے جی میں آئے کر گزرے۔ گلگت بلتستان پہلے ہی بجلی کے بدترین بحران کا شکار ہے ایسے میں بڑے پاور پراجیکٹ میں منظور نظر افراد کی تعیناتی سے یہ منصوبے متاثر ہونگے جس سے بجلی کے معاملات مزید گھمبیر ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قراقرم کوآپریٹیو بنک کے سابق سی ای او کو اپنی صفائی کا موقع دینا چاہیے تھا اس طرح سے عہدے سے ہٹانا سراسر زیادتی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت کے تبادلے کے لئے پریشر ڈالا جا رہا ہے جبکہ اس پر بھی متعلقہ محکمہ کا وزیر لاعلم ہے ایک ممبر موصوف کو ان کی شکل پسند نہیں ہے جس بنیاد پر ان کا تبادلہ کرنے کے لئے پریشر ڈالا جا رہا ہے جو سراسر زیادتی ہے

انہوں نے کہا کہ اس طرح سے گلگت بلتستان میں جنگل کا قانون بلکل بھی نہیں چلے گا اور اس نظام کو ہم چلنے نہیں دینگے حکومت اور انتظامی آفیسران اپنا قبلہ درست کریں اور پسند نا پسند کے فیصلے کرنے سے باز رہے نہیں تو ہم کبھی چپ نہیں رہیں گے۔ دریں اثنا چیئرمین ریفامز کمیٹی امجد حسین ایڈووکیٹ سے پبلک سکول اینڈ کالج کے وفد نے ملاقات کی

اس موقع پر امجد حسین ایڈووکیٹ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پبلک سکول اینڈ کالج گلگت بلتستان کا معیاری تعلیمی ادارہ ہے۔ ریفامز کمیٹی نے پبلک سکول اینڈ کالج کے معاملات پر سفارشات مرتب کر کے حکومت کو بھیج دی ہیں جن پر بہت جلد عملدرآمد ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button