اہم ترینگلگت بلتستان
قراقرم ہائی وے آئندہ پانچ دنوں کیلئے صبح 7سے 11بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گا، ایف ڈبلیو او
گلگت (وطین نیوز)قراقرم ہائے وے گزشتہ بارشوں کے بعد گونرفارم سے رائے کورٹ تک کیچڑ اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی روانی اور خاص طور پر بڑی گاڑیوں کی روانی میں نہ صرف مشکلات بلکہ روڈ جام ہوتا تھا۔
مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر ایف ڈبلیو او کے حکام نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کل سے قراقرم ہائے آئندہ 5 دنوں کے لیے صبح 7 بجے سے 11 بجے تک کے لیے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا