اہم ترینگلگت بلتستان
آغا سید راحت حسین الحسینی سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک کی ملاقات
گلگت (وطین نیوز) قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان و امام جمعہ والجماعت آغا سید راحت حسین الحسینی امام جمعہ والجماعت گلگت اور شیخ مرزا علی امام جمعہ والجماعت سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت نثار احمد کی اپنے فیلڈ سٹاف کے ہمراہ گندم اور آٹا کے شفاف اور منصفانہ تقسیم کے حوالے سے ملاقات،
ملاقات کے دوران محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے دونوں علماء کو آٹا کی شفاف اور منصفانہ تقسیم کے حوالے سے آگاہ کیا،
قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان و امام جمعہ والجماعت آغا سید راحت حسین الحسینی نے آٹا کوالٹی کو بہتر کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک نثار احمد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اور اس میں مزید بہتری کے لئے اقدامات پر تعاون کی یقین دہانی کروائی۔