گلگت، ڈپٹی کمشنر کا سٹی، شہید سیف الرحمن ہسپتال کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا
گلگت (وطین نیوز)دپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ نے سٹی ہسپتال اور شہید سیف الرحمن ہسپتال کا صفائی ستھرائی، تزئین و آرائش اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر گلگت کے دورے کے موقع پر دونوں ہسپتالوں کے ایم ایس نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سٹی 170بیڈ ہسپتال ہے اور ایس ایس جی ہسپتال 200بیڈ ہے دونوں ہسپتالوں کی370 بیڈ پر مشتمل ہے اس کے ساتھ ساتھ دونوں ہسپتالوں میں سٹاف کی بہت کمی ہے بلخصو ص نرسنگ سویپر اور ہسپتالوں کے اندر سیکورٹی گاڈر کی کمی ہے۔
ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک پویس نہیں ہونے کی وجہ سے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے اور ہسپتالوں سے رات کی تاریکی میں تالا توڑ کر بجلی کی چوری کی گئی ہے اس حوالے سے متعلقہ تھانہ میں درخواست بھی دی گئی ہے ایم ایس نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو مزید بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے جی ڈبلیو ایم سی کے ساتھ MOU بھی سائن ہوا ہے جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کا کام ہو رہا ہے۔
تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے اور بہت جلد تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کرایا جائیگا۔ ترقیاتی منصوبوں کا کام بھی تقریبا مکمل ہو ا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے دونوں ہسپتالوں کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اورایم ایس کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے اظہار اطمیان کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر دونوں ہسپتالوں کی صفائی ستھر ائی کو یقینی بنائیں اور تزئین و آرائش کے کاموں میں تیزی لاکر جلداز جلد مکمل کرائیں
اس کے علاوہ دونوں ہسپتالوں میں ترقیاتی منصوبوں کو ٹھیکیدار کو سختی کر کے تعمیراتی کاموں کو جلداز جلد پائیہ تکمیل تک پہنچائیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے نے ایم ایس اور سٹاف کو یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دونوں ہسپتالوں کی سٹاف کی کمی کو جلداز جلد دور کرنے کے لئے حکام بالا سے بات کی جائیگی اور سٹاف کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے دریائے سائیڈ پر کٹاؤ کے حوالے سے اے ڈی جی بی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے دریا کے کٹاؤ کو روکنے کے لئے ایکسوٹر کے ذریعے دریا کے بہاؤ روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔
آخر میں ڈپٹی کمشنر گلگت نے ہسپتالوں میں موجود افراد سے بھی مسائل بھی دریافت کیے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے کہا کہ ہسپتال کا تالا توڑ کر بجلی کی چوری کرنے والے افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایس ایس پی گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کا تالا توڑ کر بجلی چوری کرنے والے افراد کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے دونوں ہسپتالوں کے سٹاف کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور افراد سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیں۔