ہنزہ، خنجراب پر سبز ہلالی پرچم کشائی، فورس کمانڈر، وزیر اعلیٰ شرکت کرینگے
گلگت (وطین نیوز)وزیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے کہا گلگت بلتستان کے 17 لاکھ عوام یوم آزادی پاکستان جوش و خروش کے ساتھ منائینگے۔ دکانوں مارکیٹوں سمیت گھروں پر سبز ہلالی پرچم لہرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا دنیا کے بلند ترین مقام خنجراب ٹاپ پر قومی پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد ہو گی جس میں وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان، فورس کمانڈر ناردرن ایریاز کاشف خلیل، صوبائی وزراء اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہونگے۔
انہوں نے کہا مٹھی بھر عناصر کو بلیک ڈے منانے کا شوق ہے تو وہ اپنے چہروں پر کالک مل لیں اور بلیک ڈے منائیں تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کے سامنے بے نقاب ہوسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلیک ڈے منانے والوں کو بہت جلد جواب مل جائے گا اور بہت جلد نشان عبرت بن جائینگے۔
وزیر اطلاعات نے کہا یوم آذادی کے عظیم دن کے موقع پر چند مھٹی بھر عناصر گلگت بلتستان میں بلیک ڈے منانے کے اعلان کو گلگت بلتستان کے غیور عوام مسترد کرتے ہیں۔