چائنا روٹ سے منسلک تاجروں کے مسائل جلد حل کرینگے، چیئرمین ایف بی آر
اسلام آباد(وطین نیوز) وزیر اعلی۱ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے معاون خصوصی برائے انڈسٹری اینڈ ڈیساسٹر منیجمنٹ محمد علی قائد اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیرمین ایوب وزیری کے ہمراہ چیرمین ایف بی آرامجد زبیر ٹوانہ سے سوست پاک چائنہ باڈر مسلے اورتاجروں کو درپیش مشکلات پر ایک انتہائی اہم اور مثبت ملاقات کی ہے
گلگت بلتستان کے تاجر برادری کو جلد خوش خبری ملے گی۔وزیر اعلی۱ گلگت بلتستان نے دیگر ممبران کے ہمراہ چیرمین ایف بی آر کو اس دیرینہ مسلے بابت تفصیلی طور پر آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان ایک حساس خطہ ہے اورحکومت پاکستان نے اس ضمن میں اس خطے کو ایک خصوصی حیثیت دی ہوئی ہے گلگت بلتستان میں دیگر صوبوں کی طرح بہت سے ٹیکس اور اسکے قوانین لاگو نہیں ہوتے
دوسری جانب گلگت بلتستان کے تاجروں کو 1985 میں ہونے والے معاہدے کے تحت چین سے تجارت کرنے والوں کے لئے خصوصی باڈر پاس کا اجراء کیا جاتا ہے جس کے تحت گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والا تاجر بغیر کسی ٹیکس کے چین سے سامان لا اور لے جا سکتا ہے
وزیر اعلی۱ اور ممبران نے واضح کیا کے سوست باڈرسے آنے والا سامان چونکہ ملک کے دیگر صوبوں میں بھی جاتا ہے اس بناء پر تاجر اور ٹیکس عملے کے مابین گزشتہ تین دہایؤں سے متفقہ طے پانے والے فارمولے کے مطابق ٹیکس ادا کیا جاتا رہا ہے اور نظام چلتا آیا ہے مگر بد قسمتی سے ٹیکس نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یک لخت کاروائی اور صوبائی حکومت اور مقامی تاجروں کو اعتماد میں لئے بغیر کئے جانے والے فیصلوں کے سبب گزشتہ کئی ماہ سے سوست باڈر پر کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں اور تاجروں کو سخت مشکلات اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جسکا فوری حل ناگزیر ہو چکا ہے
وزیر اعلی۱ گلگت بلتستان اور ممبران نے اس بات پر زور دیا کے ضرورت اس امر کی ہے کہ فی الحال فوری طور پر ان پھنسے ہوئے کنٹینرز اور سامان کو کلیئر کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جایئں جبکہ اس مسلے کے مستقل حل کے لئے مل بیٹھ کر ایک موثر اور ٹھوس پالیسی مرتب کی جائے اس ضمن میں وزیر اعلی۱ اور ممبران نے چند سفارشات بھی پیش کی ہیں۔
اس موقع پر چیرمین ایف بی آر نے متعلقہ سینیئر حکام کو طلب کیا اور واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ اس دیرینہ مسلے کو فوری حل کرنے اوراس مسلے کے حل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے فریقین کو قابل قبول پالیسی وضح کی جائے چیرمین ایف بی آر نے وزیر اعلی۱ گلگت بلتستان اور ممبران کو یقین دلایا کہ اگلے ایک دو روز میں ہم مل کر اس مسلے کا حل نکال لیں گے اور گلگت بلتستان کی تاجر برادری کو درپیش مشکلات دور کریں گے۔