اہم ترینگلگت بلتستان

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، مختلف محکموں کے آڈٹ پیراز کا جائزہ

اسلام آباد(وطین نیوز)چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی گلگت بلتستان محمد ایوب وزیر ی کی صدارت میں کمیٹی کا اجلاس گلگت بلتستان ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ چئیر مین پبلک اکاونٹس کمیٹی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گلگت بلتستان کے مختلف محکمہ جات کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔

اس اجلاس کا مقصد عوامی وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانا اور مالی شفافیت کو فروغ دینا تھا۔دو دن جاری رہنے والے اجلاس میں چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نیکیبنٹ و جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ، محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سمیت دیگر مختلف اداروں کے زمے آڈٹ پیراز کی جانچ کی گئی۔ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری فنڈز کے درست استعمال اور شفافیت کو فروغ دینے کے لئے کے ہر ممکن اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

اجلاس میں سینئیر وزیر سیاحت غلام محمد، صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغاء، مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان، ممبر صوبائی اسمبلی سید سہیل عباس شاہ اور ڈائریکٹر جنرل آڈٹ نے بھی شرکت کی صوبائی حکومت کے محکمہ جات کی جانب سے سیکریٹری سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کیبنٹ ڈپارٹمنٹ ظفر وقار تاج، سیکریٹری صوبائی اسمبلی عبدلرزاق، چیف کمپٹرولر جی بی ہاؤس سید انور جمال شاہ، ڈپٹی سیکریٹری جی اے ڈی جہانگیر احمد سمیت دیگر افسران نے اپنے محکموں کے حوالے سے آڈٹ پیراز پر روشنی ڈالی۔

چئیر مین پبلک اکاونٹس کمیٹی نے مزید کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل، سرکاری امور کے لئے فنڈز کے درست استعمال اور مالیاتی ڈسپلن کی پاسداری ہم سب کا مشترکہ نصب العین ہونا چاہیئے۔

کمیٹی چئیرمین نے اس بات پر زور دیا کہ آڈٹ پیراز کی روشنی میں متعلقہ محکمہ جات کے زمہ داران کو سرکاری فنڈز کے زمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لئے مربوط کوششیں کرنی چاہیئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button