اہم ترینگلگت بلتستان

حاجی گلبر طاقتور ترین وزیر اعلیٰ، موجودہ حکومت ترقی کے سفر کو آگے بڑھانا چاہتی،فیض اللہ فراق

گلگت(وطین نیوز)ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلی اور کابینہ اراکین میں مظبوط و غیر متزلزل ہم آہنگی موجود ہے، پراپیگنڈہ گروہ کی جانب سے بے بنیاد افواہیں افسوس ناک ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ حکومتی بینچوں پر موجود اراکین اسمبلی کا حاجی گلبر خان پر دیر پا اعتماد ہے یہ اس بات کا مظہر ہے کہ وزیر اعلی مشاورت پر یقین رکھتے ہیں اور ٹیم ورک والی اپروچ کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔

حاجی گلبر خان طاقت ور ترین وزیر اعلی ہیں، موجودہ حکومت ترقی کے سفر کو آگے بڑھانا چاہتی ہے، وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کم وقت میں خطے کی تعمیر و ترقی سمیت فیصلہ سازی میں وہ مثالیں قائم کیں ہیں جس کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی۔ چند عناصر سوشل میڈیا سمیت پرنٹ میڈیا پر بغیر تحقیق کے بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں اور غلط تجزیے کر رہے ہیں جس کی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اپوزیشن اراکین موجودہ اشتراکی حکومت کے پراگریس اور کام سے خوفزدہ ہیں جس کا واضح ثبوت انکی جانب سے پھیلائے جانے والے پراپیگنڈے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button