سپریم اپیلیٹ کورٹ نے غلام شہزاد آغا نا اہلی ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنے سے روک دیا
گلگت (وطین نیوز)سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس پر چیف کورٹ کے فیصلے پر سزا کے مندرجات پر سپریم اپیلٹ کورٹ میں سماعت،
تفصیلات کے مطابق غلام شہزاد آغا نے سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے خلاف چیف کورٹ میں وکالت کی جعلی ڈگری رکھنے کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس پر چیف کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعلی کو موجودہ اسمبلی کی مدت تک نااہل کر دیا تھا
تاہم سابق وزیر اعلی کے خلاف فوجداری کارروائی پر استثنیٰ دے دی تھی۔مزید برآں درخواست گزار کو شیڈول فور اے ٹی اے میں ہونے کی وجہ سے سپیکر گلگت بلتستان کو حکم دیا تھا کہ ان کے خلاف نا اہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے۔
اس فیصلے کے خلاف غلام شہزاد آغا نے سپریم اپیلٹ کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر آج مورخہ 25 اپریل کو معزز عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعلی کو فوجداری کارروائی سے استثنیٰ کے حوالے سے چیف کورٹ کی فائنڈنگ/ریمارکس کو حذف کر تے ہوئیدرخواست گزار غلام شہزاد آغا کے خلاف سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کو الیکشن کمیشن میں نا اہلی ریفرنس بھیجنے والے حکم کو منسوخ کر دیا۔