ہنزہ ، یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے تقریب ، ریلی کا انعقاد
ہنزہ ( وطین نیوز) ملک کے دیگر حصوں کےطرح ہنزہ میں یوم استحصال کشمیر کے مناسبت سے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہنزہ میں تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا۔اس موقع پر سول سوسائٹی ،نمبرداران ، لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان اور طلباء کی بڑی تعداد شرکت کی۔
یوم۔استحصال کشمیر کے حوالے سے ہاتھوں میں پلےکارڈ بینرز لئے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج علی آباد سے ڈی سی افس تک ریلی نکالی گئی۔مقررین نے 5 جولائی 2019 کو بھارتی فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمانوں پر بھارت کی مظالم قابل برداشت نہیں۔
مقررین نے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کی جائے گی اور کبھی بھی ہم کشمیری مسلمانوں بہن بھائیوں کی جدوجہد اور قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے انشااللہ جب تک کشمیر کے عوام آزاد نہیں ہوتے گلگت بلتستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
یوم استحصال کشمیر کے مناسب سے منعقدہ تقریب میں ڈی سی ہنزہ نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی جبکہ تقریب کے ابتدا میں کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت میں ایک منٹ کی خاموشی کی جبکہ تقریب میں ملی نغمے و تقاریر بھی پیش۔کیئے گئے۔