اہم ترینگلگت بلتستان

نو مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن،واقعات میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، صوبائی وزراء

گلگت(سٹاف رپورٹر)سانحہ نو مئی کے حوالے سے گلگت کے مختلف علاقوں میں عوام نے پاک فوج اور شہدائے وطن سے یکجہتی کے لئے ریلیا ں نکالی ہیلی چوک جوٹیال سے ایک عظیم الشان ریلی پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پریس کلب گلگت تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صوبائی معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ کررہے تھے

ریلی میں صوبائی وزیروومن ڈولپمنٹ اینڈ پاپولیشن ویلفئیر دلشاد بانو اور معاون خصوصی برائے یوتھ افیئر ز زبیح اللہ بھی شریک تھے ریلی میں عوامی کی بڑی تعداد شریک تھی پریس کلب کے باہر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیردلشاد بانو نے کہا کہ نو مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اس دن شرپسند عناصر نے ملک کے ریاستی اداروں کے املاک کو نقصان پہنچایا گیااور ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی نئی نسل کو غلط راستے پر چلنے کی ترغیب دینے والے شرپسند عناصر کسی طرح سے بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں

پاکستان کے عوام محب وطن ہیں اور اپنے فوج اور ملکی اداروں کے ساتھ کھڑے تھے ہیں اور ہیں گے اس موقع پر وزیراعلیٰ کے معاون برائے اطلاعات ایمان شاہ اور معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز زبیح اللہ نے کہا کہ نومئی کا سانحہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے اندوہناک سانحہ ہے نو مئی کے دن سیاسی جماعت کے لبادے میں شرپسند عناصر نے پاکستان کے سالمیت کے خلاف گہری سازش کرتے ہوئے ملک گیر جلاؤ گھیراو کرتے ہوئے ریاستی املاک کو نقصان پہنچایا اور ریاستی اداروں کے خلاف غیظ زبانیں استعمال کی گئی

ایسے عناصر کسی بھی طرح سے رعایت کے مستحق نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ جو بھی لوگ گلگت بلتستا ن میں نو مئی کے سانحات کو سپورٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان کا گرد گیرہ تنگ ہوگا اور ایسے عناصر قانون کے شکجنے میں ہونگے

صوبائی معاونین نے کہا کہ پاکستان کے عوام محب وطن ہیں اور اپنے دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستانی افواج ہمیشہ سے ہر مشکل وقت میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور اسی طرح سے ہی پاکستان کے عوام بھی اپنے اداروں کے ساتھ ہمیشہ کی طرح کھڑے رہے ہیں

دوسری جانب غازیان گلگت بلتستان کی زیر نگرانی بھی پاک فوج اور شہدائے افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اتحاد چوک تک ریلی نکالی گئی جہاں پر ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور نو مئی کے سانحات کی شدید مذمت کرتے ہوئے نومئی کے سانحات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button