گلگت،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے زیر اہتمام ٹرانسپورٹرز کیلئے تربیتی ورکشاپ
گلگت (وطین نیوز)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ایک روزہ ٹرانسپورٹ / ڈرائیورزکے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔
ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان حاجی رحمت خالق،سیکریٹری PTA,ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ معظم علی احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر بلتستان ڈویژن سید یاسر حسین، ایس،پی ٹریفک ڈسٹرکٹ گلگت،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر ڈسٹرکٹ گلگت ناصر علی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر ڈسٹرکٹ نگر / ایڈمن عابد رزاق، اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ حسین رضا،نیٹکو کے منیجر محبوب علی اور شاہد حسین،ٹرانسپورٹ آنرز ایسوسی گلگت بلتستان کے نمائیندے،گلگت بلتستان ٹرانسپورٹ یونین کے نمایندے،سوزوکی یونین کے صدر،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دیگر افسران اس کے علاوہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر جوہر اور میڈیا کے نمایندگان شریک ہوئے،
شرکاء سے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ حاجی رحمت خالق،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ معظم علی احمد، لیگل ایڈوائزر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عمران علی،ڈپٹی ڈائریکٹر بلتستان ڈویژن سید یاسر حسین،منیجر نیٹکو محبوب علی اور ایس پی محمد بنی نے خطاب کیا اس کے بعد انسٹرکٹر عبدالرب رسول نے ملٹی میڈیا کے ذریعے شرکاء کو ٹرینگ دے دیا بعد از صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان حاجی رحمت خالق اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان معظم علی احمد نے شرکاء میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
سیٹج سیکریٹری کے فرائض پی ٹو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ وسیم عباس نے انجام دیئے۔