ہنزہ، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اورآٹے کی عدم دستیابی پر عوام کا احتجاج، شاہراہِ قراقرم بند
ہنزہ (نمائندہ خصوصی) بنیادوں سہولیات کی عدم فراہمی پر عوام نے ہنزہ کریم آباد چوک پر دھرنا دیدیا۔بعدازاں معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ اور دیگر حکام کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کر دیا۔اس
موقع پر بزنس ایسوسی ایشن کے علاوہ عوام جس میں خواتین بچے اور نوجوان کی بڑی تعداد منے شرکت کی۔دھرنے کے باعث نہ صرف مقامی عوام بلکہ ہزاروں کی تعداد میں سیاح شاہراہ قراقرم کریم آباد کے مقام پر کئی گھنٹوں تک پھنس کر رہ گئے اور سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دھرنے میں شریک عوام کا موقف تھا حکمران گزشتہ کئی سالوں سے انتظامیہ کی سہولت کاری سے مختلف منصوبوں کیعلاوہ صحت تعلیم سول سپلائی اور دیگر تعمیراتی منصوبوں کو التوا کا شکار بنا کر ہنزہ کی عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی کا رویہ رکھا ہوا اب طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور آٹے کی عدم فراہمی سے ہمارے کاروبار کو تباہ کرنے پر طولے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا اگر جلد ان کے جائز مطالبات حل نہیں کیا گیا تھا بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔بعدازاں معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ موقعے پر پہنچ کر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ ہنزہ کے عوام کو پچھلے کئی سالوں سے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ہماری حکومت کے ابھی کچھ ماہ ہوئے ہیں ہم نے اپنے ترجیحی بنیادوں پر تعلیم، صحت، روڈ اور پانی کے بنیادی ضروریات کو ترجیح دیکر سکیمیں رکھی ہیں جلد اس پر عملدارمد یقینی بنایا جائے گا۔ایمان شاہ نے کہا کہ ہم بھی احتجاج میں شریک ہونے آئے ہیں ہم نے ہنزہ کے عوام کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت کے تمام دور افتادہ علاقوں کا بھی دورہ کیا ہے جہاں تعلیم، صحت و دیگر انسانی بنیادی ضروریات کی کمی ہے اور یہ صرف آج سے نہیں ہے بلکہ پچھلے کئی سالوں سے یہ مسئلہ ہے اور اس ایشو کو اب گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے کام کیا جارہا ہے گلگت میں بجلی کی سپلائی میں بہتری اگئی ہے مزید بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں اور تعلیم کے شعبے میں ترجیحی بنیادیوں پر کام ہورہا ہے ہم نے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑنا ہے ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام کے لئے کام کرنا ہے۔
جو مطالبات ہنزہ کے عمائدین کی جانب سے پیش کیا گیا ہے اس پر عمل درآمد کے لئے کام کیا جائے گا۔ جلد آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اس کے لیے متعلقہ حکام سے بات کی ہے اگر کسی افسر یا زمدار نے آٹے کی فراہمی میں کوتاہی کی ہے تو اس کے خلاف تحقیقات کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی اور عوام کے تمام جائزمطالبات کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے سامنے رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا ہماری اولین ترجیح ہی عوام کو سہولیات دینا ہے چاہئے ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہم نے سب کے لئے کام کرنا ہے کیوں کہ وہ بھی ہماری ہی عوام ہے اور بلاتفریق کام کیا جائے گا، محددو وسائل کے باوجود حکومت عوام کی توقعات پوری اترنے کی کوشش کررہی ہے۔