گلگت، 77 واں یوم آزادی ملی جوش وجزبے سے منایاجائے گا
گلگت (وطین نیوز) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت محمد اویس عباسی نے کہا کہ ملک بھر کی طرح گلگت میں بھی 14 اگست 77 واں یوم آذادی ملی جوش وجزبے سے منایاجائے گا۔ فلسطین جنگ کی وجہ سے آزادی کی تقریبات سادہ ہونگی،
جشن آذادی کے پروگرام کو حتمی شکل دین کیلئے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن نے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں صبح کا آغاز مساجد میں ملک وقوم کی سلامتی اور استحکام کی دعاوں سے ہوگا،یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں پاک آرمی علی الصبح 21 توپوں کی سلامی دے گی اور چنار باغ شہداء کے مزار ز پھول رکھے جائیں گے اور پرچم کو خصوصی سلامی دی جائے گی،
گورنر اور وزیر اعلیٰ، فورس کمانڈر، چیف سیکریٹری، وزراء، سول و عسکری آفیسران یادگار شہداء آذادی گلگت بلتستان پر پھولوں کے چادر چڑھائیں گے،
ان خیالات کا اظہار انہوں منگل کے روز مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مہمان خصوصی یادگار شہداء پر پھولوں کے چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ پڑھیں گے اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کریں گے جسکے کے بعد شہداء اور غازیوں کیخدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
صوبے میں بھی جشن آزادی جوش و جزبہ اور ملی یکجہتی سے منایا جارہا ہے ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کے احکامات پر آذادی کی تقریبات غزہ شہداء کی وجہ سے انتہائی سادگی سے منارہے ہیں ملی یکجہتی کو اجاگر کرنے کیلئے شہر کو قومی جھنڈوں سے سجادیاگیا ہے تمام سرکاری اداروں نے اپنے اپنے اداروں کے جانب سے خیرمقدمی نعروں اور نیک خواہشات پر مبنی بینرز بھی چسپاں کئے ہیں حفاطتی انتظامات کیلئے ضلعی پولیس نے تمام تر انتظامات مکمل کرلی ہیں پولیس کے جوان مہمان خصوصی کی آمد پر گارڈ آف آنر دیں گے۔