فورس کمانڈر کی لالک جان کے مزار پر حاضری، پھول چڑھائے
یاسین ہندور (سلیم شرین)فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے لالک جان شہید نشان حیدر کے مزار پر حاضری پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر پاک فوج کے ایک چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔
اس موقع ان کے ھمراہ ڈپثی کمشنر غذر حبیب الرحمان۔ایس پی غذر شیر خان، اسسٹنٹ کمشنر یاسین ایکس ارمی کے جوان اور لالک جان شہید کے اہل خانہ نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتیہوئے فورس کمانڈر جی بی نے کہا کہ غذر شہدوں اور غازیوں سرزمین ہے انہوں نے کہاکہ لالک جان شہید نشان حیدر ایک نڈر اور بے باگ انسان تھے
انہوں ملک وقوم کے لیے اپنی جان نچھاور کی لیکن دشمن کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ھونے دیا انہوں نے کہا کہ لالک جان جوکہ میرے یونٹ کا تھا ایک بہادر عظیم انسان تھے یوں کی بہادری اور شجاعت کی وجہ سے حکومت پاکستان نے پاکستان کا سب سے بڑا عسکری اعزاز نشان حیدر سے نواز۔
انہوں نے اس موقع پر لالک جان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی خریت دریافت کی۔ اور مزار کے احاطے میں کمرے اور واش رومز بنانے کی بھی یقین دھانی کرائی۔