اہم ترینگلگت بلتستان

نیٹکو نے رواں سال پہلی سہہ ماہی میں 8کروڑ روپے کا منافع کمایا،چیف سیکریٹری کو بریفنگ

گلگت (وطین نیوز)ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن NATCO کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے۔ گلگت بلتستان کا یہ قومی اثاثہ اب منافع میں ہے۔ نیٹکو انتظامیہ نے منیجنگ ڈاِئریکٹر عزیز احمد جمالی کی سربراہی میں محدود مدت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا جو نیٹکو بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں نے 130 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بورڈ کو بتایا گیا کہ نیٹکو نے رواں سال پہلی سہہ ماہی میں آٹھ کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے جبکہ اس سے پہلے یہ ادارہ خسارے میں تھا۔ گزشتہ بورڈ میٹنگ کی ہدایات کی روشنی میں بزنس پلان پر کام مکمل کیا گیا۔

پلان میں اربن ٹرانسپورٹ بھی شامل یے جس پر ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے مشترکہ حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ نیٹکو مسافر سروس کو فعال اور سفر آسان بنانے کے لئے آن لائن ٹکٹنگ سسٹم پر کام حتمی مراحل میں ہے۔ بورڈ کو بتایا گیا کہ نیٹکو ورکشاپ اور نیٹکو ٹورز کے قیام کو مربوط حکمت عملی سے چلایا اور منافع بخش بنایا گیا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نیٹکو انتظامیہ کی کارکردگی پر اطیمنان کا اظہار کیا۔

کارپوریشن کے سالانہ تجارتی حجم اور اکاونٹس کے جوالے سے نیٹکو بورڈ نے دو ہفتے کے اندر سالانہ جنرل میٹنگ بلانے کی ہدایت کی۔جس میں گزشتہ تین سالوں کے اکاونٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔ بورڈ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اگر کارکردگی کی یہی رفتار رہی تو آنے والے وقت میں نیٹکو ایک منافع بخش ادارہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button