اہم ترینگلگت بلتستان

پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو انٹرنیٹ سروس ملے گی، احسن اقبال

اسلام آباد (وطین نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو انٹرنیٹ سروس ملے گی۔اسلام آباد میں احسن اقبال کی وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے ملاقات ہوئی جس میں بجٹ اور آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ ’پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ سے اے جے کے اورجی بی کو انٹرنیٹ سروس کی سہولت فراہم ہوگی، یہ سیٹلائٹ سپارکو کی ایک بڑی کامیابی ہے، ہمیں اس سروس سے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے‘۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کو احساس ہے کہ جی بی اور اے جے کے حساس علاقے ہیں، آزاد کشمیر کے ساتھ مقبوضہ کشمیر ہے ہمیں آزاد کشمیر کو بطور ماڈل دنیا کو دکھانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر میں بھی نوجوانوں کا انٹرنشپ پروگرام ینگ ڈویلپمنٹ فیلو شروع کریں، نوجوان اس خطے کا روشن مستقبل ہیں۔انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہمیں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، سیاحتی مقام کو باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ انفراسٹرکچر کریں، آزاد جموں کشمیر کے ترقیاتی کاموں کے لیے حکومت خاص اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button