اہم ترینگلگت بلتستان
وزیر اعظم یوتھ لون سکیم کے تحت گلگت بلتستان میں ڈھائی ارب کے قرضے دیئے جا چکے،رانا مشہود
اسلام آباد ( وطین نیوز )وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے اعلی حکام نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعظم کے مشیر برائے یوتھ افئر رانا مشہود کے احکامات کی روشنی میں صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے مجموعی منصوبوں اور بالخصوص گلگت بلتستان کے لئےمنصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
حکام نے سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان کو کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور مشیر برائے یوتھ افیئر ز رانا مشہود کے احکامات کی روشنی میں منصوبوں کے حوالے سے نہ صرف آپ اور آپ کی ٹیم کو بریفنگ دے رہے ہیں بلکہ آپ کے وسیع تجربے کی بنیاد پر ہم چاہتے ہیں کہ آپ کی مشاورت سے وزیر اعظم یوتھ یروگرام میں مزید اصلاحات کریں تاکہ ملک کے نوجوان نہ صرف اعلی تعلیم سے سر افراز ہوں بلکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں فنی مہارت کے ساتھ ساتھ کاروی حوالے سے بھی آگے بڑھیں اور بالخصوص گلگت ںلتستان کے نوجوانوں کے لئے یوتھ پروگرام کےمنصوبوں کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں
۔اعلی حکام نے بریفنگ میں کہا کہ وزیر اعظم لون سکیم کے تحت ابھی تک گلگت بلتستان میں ڈھائی ارب کے قرضے دیئے جا چکے ہیں۔اس کے علاوہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام لیپ ٹاپ سکیم ۔سیورٹس ۔سکل ڈیولپمنٹ ۔اور سیز ایمپلائمنٹ سکیم کے منصوبے بھی جاری ہیں حکام نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جاری وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تمام منصوبے اور مستفید ہونے والے نوجوانوں کی فہرست جلد آپ کو فراہم کر کے مزید آپ کی مشاورت سے ہم آگے بڑھیں گے۔
اس موقع پر سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ میں وزیر اعظم پاکستان اور بالخصوص رانا مشھود صاحب کا مشکور ہوں کہ میں نے ان سے ملاقات میں مطالبہ کیا تھا کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے منصوبوں میں گلگت بلتستان کو ترجیع دی جائے تاکہ ہمارے نوجوان بھی ملک کے دیگر صوبوں کے نوجوانوں کی طرح قومی دھارے میں شامل ہو سکیں اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
حافظ حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں الحمد اللہ تعلیمی شرح ملک کے دیگر صوبوں سے زیادہ ہے لیکن ہمارے نوجوان اعلی تعلیم کے بعد روزگار کے لئے صرف سرکاری نوکری پر نظر رکھتے ہیں کیونکہ گلگت بلتستان میں پرائیوٹ سیکٹر میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں۔
اس ضمن میں ہم چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت نہ صرف گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو بینک بلا سود قرض دپں اور دیگر شعبوں میں فنی مہارت کے لئے مواقع فراہم کئے جائیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام اور فنی اداروں کے اشتراک سے گلگت بلتستان میں فنی مہارت کے انسٹیوٹ قائم ہوں تاکہ گلگت بلتستان کے نوجوان اس سے استفادہ حاصل کر کے نہ صرف بیرون ملک جا کر روزگار حاصل کر سکیں بلکہ ملک میں ہی اپنے لئے روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔
حافظ حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے لئے روانہ کرنے کے لئے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت تربیتی ادارے قائم کئے جائیں تاکہ نوجوان اپنا مستقبل سنوار سکیں اور گلگت بلتستان کے شیڈول بینکوں کو احکامات جاری کئے جائیں کہ بلاسود قرضوں کا اجرا کیا جائے۔اس کے علاوہ سپورٹس ۔سیاحت اور زراعت کے شعبوں کو فعال کرنے کے لئے منصوبے شروع کئے جائیں ۔وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے اعلی حکام نے یقین دہانی کرادی کہ آپ کی سفارشات کی روشنی میں وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت منصوبوں میں گلگت بلتستان کو ترجیع دی جائے گی۔