اہم ترینگلگت بلتستان

گلگت بلتستان پاکستان کے وجود کا اہم حصہ ہے، فورس کمانڈر

گلگت (وطین نیوز)گلگت بلتستان میں 77واں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پاک چین سرحد پر واقع بلند ترین مقام خنجراب میں پرچم کشائی کہ تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور فورس کمانڈر میجر جنرل کاشف خلیل (ستارہ جرات) پاکستان کے بلند ترین مقام پرپرچم کشائی کی۔

خنجراب میں پرچم کشائی کی پہلی تاریخی تقریب میں سکول کے بچوں نے قومی نغمے پیش کیے اور پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل کاشف خلیل نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کے وجود کا اہم حصہ اور یہاں کے عوام کی حب الوطنی باعث تقلید ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے ملک کی ترقی و استحکام سمیت بقا و سالمیت کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ پاک چین سرحد پر واقع بلند ترین مقام خنجراب میں پہلی بار پرچم کشائی اس امر کی غماز ہے کہ بلند حوصلے والے گلگت بلتستان کے عوام کی پاکستان سے وابستگی اور محبت کے جذبے بھی عظیم تر رہیں گے۔

اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل کاشف خلیل نے ہنزہ سمیت دیگر علاقوں میں آئی ٹی کے فروغ کیلئے قائم 11 آئی ٹی سینٹرز کا بھی افتتاح کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button