اہم ترینتعلیم و صحتگلگت بلتستان

معاون فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بلتستان کے 182اساتذہ کی تربیت مکمل

سکردو (وطین نیوز)تعلیم کے فروغ کیلے معاؤن فاونڈیشن کے زیر اہتمام بلتستان ریجن کے 182اساتذہ کو تربیت مکمل تاکہ جدید دور میں جدید طریقہ تدریس سے مستقبل کے معمار مستفید ہوسکے

تفصیلات کے مطابق معاؤن فاونڈیشن نے اپنے ویژن کے مطابق معیاری تعلیم اور اساتذہ کو جدید طریقہ تدریس سے ہم آہنگی کیلے بلتستان ریجن میں تین دورزہ تربیت کا آغاز کیا جس کے تحت بلتستان کے تین اضلاع سکردو، شگر اور گانچھے کے ایم ایف اساتذہ کو تربیت دی گی جبکہ ضلع کھرمنگ کے اساتذہ سکردو میں شامل ہوئے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقرریں نے کہا کہ آج کے اس پر آشوب اور مشکل دور میں گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں اور دیہاتوں میں بسنے والے لوگوں کے بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا جوئیں شیر لانے کے مترادف ہے۔

معاون فانڈیشن نے بلتستان ریجن کے ہزاروں بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم دیکر محکمہ ایجوکیشن گلگت بلتستان اور حکومت گلگت بلتستان کا بوجھ ہلکا کردیا ہے۔مقرریں نے کہا کہا کہ جس انداز میں یہ ادارہ تعلیم پر توجہ دے رہا ہے اسکی مثال ماضی میں کسی اور ادارے میں نہیں ملتا۔اس ادارے کے چیرمین نے بلتستان کے دور دراز علاقوں کے بچوں کو اپنے بچوں سے زیادہ پیار محبت سے وہ تعلیم و تربیت دے رہے ہیں جو ملک کے کسی ترقی یافتہ شہر کے کسی اعلیٰ تعلیمی ادارے سے کم نہیں۔

ضلع گانچھے کے ہوشے سے لیکر شگر برالدو کھرمنگ کے کتیشو داپا سمیت دیگر کئی بالائی علاقوں کے سکولوں میں معیاری تعلیم اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ادارہ اور اس ادارے کے چیرمین آصف سندیلہ اس خطے سے مخلص ہے۔تقریب سے معاون فانڈیشن کے ریجنل منیجر نائلہ یاسمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاؤن فاؤنڈیشن بلا تفریق رنگ ونسل، مذہب علاقائیت عوام کی خدمت میں مصروف ہے اور معیاری تعلیم ہمارا ویژن ہے

انہوں نے تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ پرزور دیتے ہوئے کہا کہ جس مقصد کے ساتھ آپ لوگوں کو تربیت دے رے ہیں ب آپ کی زمہ داری ہے کہ اسی انداز میں آگے پہنچائیں بچون کوپڑھانے اور سمجھانے کا جو طریقہ تدریس آپ لوگوں نے سیکھے ہیں اسی انداز میں بچوں کی تعلیم وتربیت کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button