اہم ترینگلگت بلتستان

سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کااستور کے سیلاب متاثرین کےلئے 26لاکھ روپے کی امداد

استور (رانا نیک عالم) سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان و صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان خالد خورشید کی فیملی کی طرف سے متاثرین سیلاب کشونت،پکورہ،مومن آباد کے لیے پہلی قسط مبلغ 26 لاکھ روپے نقدی، خالد خورشید کی طرف سے احکامات کی روشنی میں پی ٹی آئی کی مرکزی کابینہ نے سابق کواڈینٹر ثنااللہ خرم،صدر محمد شفاء،سابق کواڈینٹر سمیع اللہ ایڈوکیٹ،سابق کواڈینٹر ساجدہ صداقت،سابق معاون علی رضا، ضلعی کابینہ شیر احمد ایڈوکیٹ، فضل شاہ اعجاز احمد عبدالرزاق، مجاہد احمد صادق علی اور دیگر قیادت کی طرف سے متاثرہ علاقے میں جاکر متاثرین کی اجتماعی کمیٹی کو تمام عوام کے سامنے دے دیا

سیلاب میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کے خاندان کو دو لاکھ نقدی دے دیا اس موقع پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوہے ضلعی صدر محمد شفاء نے کہا کہ متاثرین کے لیے یہ راقم خالد خورشید کا گھر کی طرف سے ہے انشاللہ دوسری قسط کے ساتھ وہ خود بھی اپ کے پاس آئینگے سمیع اللہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ خالد خورشید اسلام آباد اور کے پی کے میں رہے کر آپکی آبادی کاری مسائل اور مشکلات کے حوالے سے بھر پور نمائندگی کر رہے ہیں سابق کواڈینٹر ساجدہ صداقت نے کہا کہ مشکل گھڑی میں ہم سب اور ہماری پارٹی قیادت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہیں

اجکی یہ امداد خالد خورشید کی اپنی زاتی فیملی کی طرف سے ہے انشاللہ سابق سی ایم کے پی کے حکومت اور وفاقی حکومتی سطع پر بات کرکے متاثرین کی بحالی اور مزید ریلف اپنے زاتی فیملی سے لے کر آئینگے آج خالد خورشید کی حکومت ہوتی تو کب کا سب کو ریلف کے ساتھ اچھا پیکج بھی مل چکا ہوتا آج پوری حلقہ کی عوام اپنے حلقے کی اے ڈی پی سے گزشتہ ایک سال سے محروم ہیں سابق کواڈینٹر سنا اللہ خرم نے کہا کہ خالد خورشید اور انکی فیملی کی طرف سے متاثرین کی جو امداد شروع میں کی ہے انشااللہ اس کا تسلسل جاری رکھا جارہا ہے

تمام لوگوں کے سامنے میں نے 26 لاکھ روپیے نقدی متاثرین اور کیمٹی کو حوالہ کردیا ہے انکی طرف سے یہ تو شروعات ہیں ابھی مزید نقدی رقم کے ساتھ ریلف کا سامان بھی آ جائیگا خالد خورشید آپکے مسائل مشکلات تعمیر و ترقی کے ساتھ معاوضہ کے لیے بھی ہر فورم میں آواز اٹھا رہا ہے انکی بھر پور کوشش ہے کہ آپکو فوری جلدی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائیں اس موقعے پر انہوں نے متاثرین کی رقم عوام کی طرف سے تشکیل دی گئی کیمٹی کے حوالہ کردی متاثرین سیلاب سے سابق اسپشل کواڈینٹر علی رضا افتخار حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور خالد خورشید کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا

متاثرین کشونت پکورہ مومن آباد کی نمائندگی کرتے ہوہے ایڈوکیٹ شیر احمد افتخار احمد اور دیگر نے کہا کہ ہم متاثرین سیلاب خالد خورشید اور انکی فیملی کے بہت مشکور و ممنون ہیں انہوں نے اس مشکل وقت میں ہماری حوصلہ افزائی کی آج انکی حکومت ہوتی تو بہت زیادہ کام ہوتا ہم پی ٹی آئی کے ساتھ دیگر تمام جماعتوں سیاسی سماجی مزاہبی تنظیموں اور دیگر این جی اوز کے ساتھ حکومتی اداروں کے بھی مشکور ہیں ہم میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں انکی بھر پور کوریج کی بدولت آج متاثرین سیلاب کی مداد کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button