اہم ترینگلگت بلتستان

شگر ، جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ2024 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

شگر ( وطین نیوز ) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سیاحت شگر کے اشتراک سے جشن بہاراں 2024 تین روزہ پولو ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

افتتاح پولو میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد تھے جنہوں نے پولو گیند پھینک کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا یو ایس ڈیلیگیشن کے علاوہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی کثیر تعداد نے پولو میچ دیکھے اور خوب لطف اندوز ہوئے

مقامی شائقین سے گراؤنڈ کھچا کھچ بھر گیا اس موقع پر ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ جس طرح گلگت بلتستان کا خطہ دنیا بھر میں منفرد خوبصورت ہے اسی طرح یہاں کے کھیل بھی دنیا میں منفرد ہے یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم یہاں پولو ٹورنامنٹ کے دوران پہنچا اور کھیل دیکھنے کا موقع ملا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button