اہم ترینگلگت بلتستان

صفائی ستھر ائی کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے،امیر اعظم حمزہ

گلگت (وطین نیوز)ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس گلگت کی صفائی ستھرائی اور گلگت کی بیوٹیفکیشن کے حوالے سے منعقد ہوا۔ اجلاس میں کنٹریکٹر ایسو سی ایشن گلگت بلتستان کے صدر و ممبران، صدر کنٹریکٹر ایسو سی ایشن ضلع گلگت، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت اور محکمہ ایجوکیشن کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ہسپتالوں میں وارڑ میں سردی گرمی کے لئے ایئرکنڈیشز دئیے جائینگے اور جن سکولوں میں فر نیچر نہیں ہیں اُن سکولوں کے لئے فرنیچر کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے گلگت شہر کے اندار دوکانوں کے اوپر بودڑ نصب کئے گئے ہیں اُ ن بو رڈ ز کو ترتیب اور لیول کر کے اویزان کرائینگے شہر بھر کی صفائی ستھر ائی کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے کنٹریکٹر ایسو سی ایشن گلگت بلتستان کے صدر اور ممبران سے سے کہا کہ آپ لوگ بھی اپنا بھر پور کردار ادا کریں جس پر کنٹریکٹر ایسو سی ایشن گلگت بلتستان صدر نے ڈپٹی کمشنر گلگت کے ان اقدامات کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت کی تزئین اور آرائش اور صفائی ستھر ائی میں جو کردار آپ نے ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہیں اور اس حوالے سے ہسپتالوں کے وارڈ میں ایئرکنڈیشزنہیں ہیں ان وارڈ کے لئے ایئرکنڈیشز دینے کی یقین دہانی کرائی۔

ڈپٹی کمشنر گلگت نے جنرل سیکرٹری انجمن تاجران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بازار کمیٹی کے ساتھ ملکر کر میٹنگ کریں دوکاندار اپنی دوکان کے باہر کچرانہ دالیں گے بلکہ ترتیب سے اپنی دوکان میں رکھیں گے جی ڈبلیو ایم سی کی گاڑی آنے پر گاڑی میں ڈالیں گے اس کے ساتھ ساتھ اپنی دوکانوں کے دروزوں اور دیواروں پر رنگ روغن کریں گے اور بڑے دوکاندار اپنی دوکانوں کے اوپر بورڈ میں ترتیب اور لیول سے اویزان کریں گے اس کے علاوہ کسی بھی دوکان کے باہر کچرا ہونے کی صورت میں اُس دوکاندار کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لا کر جیل کی سزا دی جائیگی۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر گلگت نے کنٹریکٹر ایسو سی ایشن گلگت بلتستان کے صدر و ممبران کے ہمراہ ہسپتالوں کو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button