اہم ترینگلگت بلتستان

جی ایم واپڈا کا کے آئی یو کادورہ، وی سی سے ملاقات، ڈیپارٹمنٹس کا معائنہ

گلگت (وطین نیوز) جنر ل منیجر واپڈا انوار الحق نے وفد کے ہمراہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر کے آئی یوپروفیسرڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ملاقات کی

۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ملاقات کے دوران واپڈا اور یونیورسٹی کے درمیان مؤثر روابط کے قیام کے بارے میں تبادلہ خیال کیااور وائس چانسلر کے آئی یو نے جامعہ قراقرم میں جاری تعمیروترقی اور اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے منصوبوں سے متعلق وفد کو آگاہ کیا۔بعدازاں جنرل منیجر واپڈا نے وفدکے ہمراہ یونیورسٹی کے فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ بھی کیا۔

دورے کے دوران ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے آئی یو میر تعظیم اختر نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات و لیبارٹریز میں جاری تعلیمی و تحقیقی امور سمیت طلباء کو مہیا کردہ سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔جنرل منیجر واپڈا اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد نیجامعہ قراقرم کی جانب سے خطے میں جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم وتحقیق کی فراہمی کے لیے اٹھائے جانے والی اقدامات کو مثالی قرار دیتے ہوئے اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹریز کے قیام کوتعریف کی۔

دورے کے اختتام پرواپڈا کی جانب سے وائس چانسلر کے آئی یو کو یادگاری شیلڈدیا گیاجبکہ وائس چانسلر جنرل منیجر واپڈا کو پاک چائنہ دوستی پر لکھی ہوئی اپنی کتاب دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button