اہم ترینگلگت بلتستان

سکردو، بوائز مڈل سکول سندوس میں سولر سسٹم کا افتتاح

سکردو (وطین نیوز)ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) طیب سمیع خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن سکردو کے ہمراہ بوائز مڈل سکول سندوس سکردو کا دورہ کیا اور وہاں سولر سسٹم کا افتتاح کیا۔

سکول ہذا میں گرین پاکستان ہمارا خواب کے تحت پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی ڈی ایجوکیشن، ہیڈ ماسٹر، چیئرمین ایس ایم سی اور عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکول انتظامیہ نے اپنی مدد آپ اور کمیونٹی سے ملکر سولر سسٹم نصب کرنا نہایت ہی شاندار عمل ہے، جس کا سہرا ہیڈ ماسٹر کو جاتا ہے۔

انہوں نے شجر کاری مہم کرتے ہوئے کہا کہ پودا لگانا ایک صدقہ جاریہ ہے جس کا اجر دنیا اور آخرت دونوں میں حاصل ہوتا ہے۔ اس سے ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ اور صاف آب و ہوا فراہم ہوتی ہے۔ اور آلودگی میں کمی کے علاوہ سکول کی خوبصورتی میں اضافہ بھی ہو گا۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے لئے اساتذہ کو وقت کی پابندی، صفائی اور نصاب کی تکمیل کے لئے اپنی بساط سے بڑھ کر کوشش کریں۔

بعدازیں ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) طیب سمیع خان کی زیر صدارت جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول 2024 کے عنوان سے اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سکردو، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورزم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس ٹورزم، سپورٹس آفیسر سکردو، فٹ بال اور ہاکی ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور شرکاء کی مشاورت سے متعدد فیصلے کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے شرکاء سے کہا کہ ضلع سکردو میں جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول 2024 کا آغاز 28 اپریل سے ہو گا۔ اس سپورٹس فیسٹیول میں پولو، فٹ بال، ہاکی، کرکٹ اور والی بال کے مقابلوں کا انعقاد ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 28 اپریل سے مقپون پولو گراؤنڈ سکردو میں تین روزہ جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ شروع ہوں گے۔ یکم مئی سے میونسپل سٹیڈیم سکردو میں فٹ بال جبکہ سپورٹس کمپلیکس سندوس میں کرکٹ کے دلچسپ مقابلے ہوں گے۔ جو کہ مئی کے دوسرے ہفتے تک جاری و ساری رہیں گے۔ 13 مئی سے 15 مئی تک والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو گا جس میں ضلع بھر سے تمام ٹیمیں شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ 16 مئی سے 25 مئی تک ہاکی ٹورنامنٹ ہو گا۔ کھیلوں کی سرگرمیاں سے علاقے میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو اپنے جوہر اور صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) طیب سمیع خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ڈی ایم اے کے ہمراہ آستانہ بازار کا دورہ کیا۔ اور وہاں عمائدین اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کئے۔ عمائدین نے کہا کہ جگلوٹ سکردو روڈ کی تعمیر سے یہاں کے قدیمی کوہلوں کے پانی جانے کے راستے متاثر ہوئی ہے اور پانی واپس آ کر ہمارے مکانات، فصلات اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کاغذات مال کی روشنی میں اس مسئلے کو ایف ڈبلیو او کی باہمی مشاورت سے حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ تاکہ نقصانات کا تدارک کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button