اہم ترینگلگت بلتستان

سکردو، سستارمضان بازار، پانی و بجلی اور دیگر انتظامات کا جائزہ اجلاس

سکردو (وطین نیوز)ڈپٹی کمشنر سکردو کی زیر صدارت اہم اجلاس، رمضان المبارک میں سکیورٹی، سستا رمضان بازار، رمضان دسترخوان، پانی و بجلی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) طیب سمی خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ہیڈ آف ڈیپاٹمنٹس اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کیں۔ اور نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ تعارفی نشت کی گئی۔

اجلاس میں رمضان المبارک میں سکیورٹی، سستا رمضان بازار، رمضان دسترخوان، پانی و بجلی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں رمضان المبارک میں عوام الناس کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں تمام محکمہ جات کے آفیسران کو احکامات جاری کئے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس اور روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مساجد، تراویح، شب قدر، یوم علی علیہ السلام، جلوس، یوم القدس پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔

روزہ داروں کو سحر و افطار کے اوقات میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سکردو کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سستا رمضان بازار لگایا جائے گا اس حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز سے ملکر روزہ مرہ کی تمام اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، ایم ایس آر ایچ کیو ہسپتال اور تمام ہیڈ آف ڈیپاٹمنٹس سے ملکر آر ایچ کیو ہسپتال سکردو میں رمضان دسترخوان کا بھی اہتمام کریں گے اور وہاں مرد و خواتین کے لئے الگ الگ جگہ مختص کی جائے گی تاکہ دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں، تیمارداروں، مسافر اور مستحق لوگوں کو افطاری اور کھانا میسر ہو سکیں۔

انہوں نے تینوں سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت اشیاء خوردونوش کی ریٹ لسٹ برقرار رکھنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس، فوڈ انسپکٹر اور بلدیہ فورس کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ چیکنگ کو یقینی بنائیں۔ اور عوام الناس کو معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ زائدالمیعاد، ذخیرہ اندوزی اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت سے سخت کارروائی عمل میں لایا جائے اور آئندہ خلاف ورزی نہ کرنے کے حوالے سے پابند بھی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button