گلگت، ایمر جنسی سکرونٹی کمیٹی نے سیلاب سے نقصانات کی بحالی کیلئے کام شروع کر دیا
گلگت (وطین نیوز) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کے خصوصی احکامات پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات کیپٹن (ر) مشتاق احمد کی زیر سر براہی ایمر جنسی ورکس کی جانچ پڑتال کیلئے قائم شدہ سکروٹنی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس گلگت میں منعقد ہوا،
جس میں تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم نے پی ایم آر یو کے سسٹم میں موصول ہوئے ایمرجنسی کیسس کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کیا۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے تجویز کردہ ایمر جنسی سکیموں کا جائزہ لیا گیا اور موجودہ موسمی صورت حال اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی منظوری دی گء۔
اس موقع پر چیئرمین سکروٹنی کمیٹی کی جانب سے شرکاء کو ہدایت جاری کی گئی کہ گلگت بلتستان کے طول و عرض میں گرمی کی شدید لہر کے نتیجے میں جگہ جگہ سیلابی صورت حال کا سامنا ہے، لہذا ایمر جینسی ور کس کے تناظر میں سرکاری اور نجی املاک کے نقصانات کا جائزہ لے کر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے۔
تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گء کہ تمام ایمجینسی کاموں کی نگرانی کرینگے اور کمیٹی کو کام کی پیشرفت سے آگاہ رکھیں گے اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ سیلابی صورت حال کے پیش نظر پہلے سے منظورشدہ سکیموں کے ساتھ ساتھ نئی سکیموں کا ضرورت کے مطابق جائزہ لیکر حتمی فہرست مرتب کی جائے تا کہ بروقت بحالی کے امور کی انجام دہی یقینی بنائی جاسکے اور عوام کو در پیش مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔
دریں اثناء چئیرمین سکروٹنی کمیٹی نے ہدایت جاری کی کہ کمیٹی کا اجلاس 7 اگست بروز بدھ کو دوبارہ طلب کیا جائیگا تاکہ بحالی کے کاموں کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا جائیگا اور مزید موثر اقدامات کی بھی منظوری دی جائیگی۔