اہم ترینگلگت بلتستان

براڈ پیک پر مہم جوئی کے دوران زخمی ہونیوالے کوہ پیما مراد سدپارہ جاں بحق ہو گئے

گلگت (وطین نیوز)دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر زخمی ہونیوالے پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ جاں بحق ہوگئے،

الپائن کلب کے نائب صدر ایاز شگری نے مراد سد پارہ کی موت کی تصدیق کردی، سکردو میں مراد سد پارہ 8ہزار 47میٹر بلند چوٹی براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران زخمی ہوئے تھے،

پاک فوج نے 4 ماہر کوہ پیماؤں کو بیسکیمپ پہنچایا، چاروں ریسکیور مراد سد پارہ کی باڈی کو بیس کیمپ لانے کی کوشش کریں گے،محمد مراد سد پارہ نے کے ٹو کی انتہائی بلندی سے گزشتہ سال جاں بحق ہونے والے حسن شگری کی میت کو بھی اتارا تھا،

محمد مراد سدپارہ رواں سال کے ٹو کلین اپ ایکسپڈیشن کی بھی قیادت کر رہے تھے، محمد مراد سدپارہ کے ٹو سمیت 4 پہاڑ سر کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button