اہم ترینگلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں 9 مئی کو پی ٹی آئی ورکرز پر تشدد افسوس ناک ہے، خالد خورشید

گلگت (نمائندہ خصوصی) گلگت بلتستان بھر میں سیاسی جلسوں کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گلگت کے رہنما اور سابق وزیراعلی خالد خورشید نے کہا ہے کہ ملک میں مایوسی کا عالم ہے۔

پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعلی خالد خورشید نے کہا 9 مئی کو ایک مخصوصں جھوٹا بیانیہ بنا کر انسانی حقوق کی پامالی کی گئی چادراور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا عورتوں اور بے گناہ کارکنوں پر تشدد کرکیانسانی حقوق کی سنگین پامالی کی گئی اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

انہوں نے کہا کل 9 مئی کو ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی پی ٹی آئی کے ورکروں پر تشدد کے لیے لیے سرکاری وسائل کو استعمال کیے گئے اور ڈرایا گیا تھا 9 مئی سے بڑا کریک ڈاوان ہوگا اس کے باجود بھی ہمارے لوگوں کا حوصلہ آسمانوں پر تھا انہوں نے ڈٹ کراس ظالم کا مقابلہ کیا ہم انسانی حقوق کی متواتر سنگین پامالیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کی فوراً یہ سلسلہ بند ہونا چایئے۔

پاکستان تحریک انصاف رہنماء نے گلگت بلتستان بھر میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہم اپنے حقوق کے لیے پرامن طریقے سے جلسے کرنیگے بہت جلد سیاسی اور قانونی جنگ شروع ہونے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس ملک میں عدلیہ آزاد ہوجائے اس ملک کو ترقی کرنے سے کو?ی نہیں روک سکتا لیکن بدقسمتی سے اس ملک میں عدلیہ اور عوام کو اپنے فیصلے سے روکا جارہا ہے۔

خالد خورشید نے کہا پی ٹی آئی ایک بڑی جماعت ہونے کے باوجود اس کا مینڈیٹ چورایا گیا،مخصوص نشستوں کو غیر آ?ینی طریقے سے بانٹا گیا، غیرنما?ندہ حکومت برسراقتدار ہے، ہماری جنگ سیاسی اور قانونی ہے مرنے دم تک ہم اپنے حقوق کے لیے لڑیں گئے پاکستانی عوام نے ان کا جھوٹا بیانیہ کو مسترد کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی ائی سے ملاقات میں انہوں نے ملکی حالات کے بارے میں پوچھا،عمران خان نے اپنے کارکنان کی ہمت اور حوصلے کی تعریف اور اپنی سیاسی جنگ کو جاری رکھنے کا حکم دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا مئی کو بظاہر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں جو کچھ ہوا چیف جسٹس آف پاکستان اپنی سربراہی میں سرکاری عمارتیں جلانے کی عدالتی تحقیقات کروائیں، تحقیقات سے جو ہمیں 9 مئی کو دیکھنے کو ملا تاہم یہ سب کچھ اسی صورت میں پوری طرح واضح ہو کر سامنے آسکتا ہے جب اس دن کے واقعات میں ملوث افراد کو پکڑا جائے اور پوری چھان بین کر کے اس کا تعین کیا جائے مئی کا واقعہ ایک جھوٹا مقدمہ ہے جو کسی اور کے کہنے پر بنایا گیا تھا

خفیہ اداروں کا سیاست کے اندر سے کردار ختم ہونا چاہیے اس میں ہی جہموریت کی بقاء ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا جن لوگوں نے پارٹی کو اعتماد میں لینے کے بعد پریس کانفرنس کی تھی یا اپنی مجبوری کا تذکرہ کرنے کے بعد پارٹی کو چھوڑا تھا، پارٹی نے ان کے لیے نرم رویہ رکھا ہے باقیوں کے لیے پارٹی کے اندر کوئی جگہ نہیں ہے۔ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمن کے لگائے ہوتمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اگر حفیظ الرحمن ایک کروڑ کا بھی ثبوت لے آئے تو میں سیاست چھوڑدوں گا۔

امجد ایڈوکیٹ اور حفیظ سن لو کسی کے کہنے پر پریس کانفرس کرنے سے تماری عزت نہیں بڑھ گی جھوٹ بولنے کی خصلت تماری پرانی ہے کچھ تو شرم کرو۔انہوں نے کہا عمران کو سیکورٹی دی ہے تو میں نے اپنی سیکورٹی کے اہلکار دے دیے تھے ان کا کہنا تھا حفیظ الرحمن آپ بھی تو نواز شریف کے لیے جی بی سے گاڈیاں لیکر گئے تھے لکین عین وقت میں جوڈیشل کمپلکس سے بھاگ کر اسلام آباد جی بی ہاوس پنچے تھے۔خالد خوریشد نے کہا کہ حکمرانوں نے خوف کی وجہ سے جو طریقے اپنا رکھے ہیں ان سے پاکستان ہرگز آگے نہیں جارہا بلکہ بطور قوم تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھنستے جارہے ہیں، اب بھی وقت اپنی اصلاح کر لیں اور جمہور کی آواز کو سنیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button