اہم ترینگلگت بلتستان

تعلیمی نظام کو بہتربناکر ملک کیلئے رول ماڈل بن سکتے ہیں، ایمان شاہ

ہنزہ (وطین نیوز)اپر ہنزہ گوجال گلمت میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کو سیکنڈری کا درجہ ملنے کے بعد باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔افتتاحی تقریب میں معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ،سیکریٹری خزانہ عزیز احمد جمالی، سیکریٹری سکول ایجوکیشن سید اختر حسین رضوی،ڈائریکٹر ایجوکیشن اکیڈمک گلگت ڈویژن نبی شاہ،و دیگر آفیسران شریک تھے۔

اس موقع پر بحیثیت چیف گیسٹ خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے کہا کہ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے،تعلیم اور تربیت لازم و ملزوم ہے،صوبائی حکومت کا فوکس کوالٹی ایجوکیشن پر مرکوز ہے۔ہم اپنی تعلیمی نظام میں بہتری لاکر پورے ملک کیلئے رول ماڈل بن سکتے ہیں۔صوبائی حکومت تعلیم پر فوکس مرکوز رکھی ہوئی ہے۔

ہم اپنی تعلیمی نظام میں بہتری لاکر پورے ملک کیلئے رول ماڈل بن سکتے ہیں۔گلگت بلتستان کا نوجوان بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔یہاں کے نوجوان میں مثبت تبدیلی کا باعث بننے کی اہلیت ہے۔تعلیم ہر بچے اور نوجوان کا حق ہے۔تعلیم سے ملک کا مستقبل روشن ہو گا۔میں تمام بچوں سے کہتا ہوں کہ سیکھنے کے عمل کو ہمیشہ جاری رکھیں۔تخلیق اور تعلیم کے امتزاج کو اپنا کر ترقی کے نئے راستے تلاش کریں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل محنت کو اپنی ترجیح بنائیں۔ہماری حکومت نوجوانوں کو بہت سی سہولیات مہیا کر رہی ہے۔نوجوان تعلیم،ہنر مندی اورٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے کا مستقبل آج کے نوجوان کے ہاتھ میں ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ اساتذہ اور والدین بچوں پر نظر رکھیں،ان کی بہتر کونسلنگ کریں تاکہ آج کا نوجوان کل کا ایک بہترین فرد بن کر نکل سکے۔

اس موقع پر سیکریٹری خزانہ عزیز احمد جمالی،سیکریٹری سکول ایجوکیشن سید اختر حسین رضوی و دیگر مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں۔حکومت گلگت بلتستان کوالٹی ایجوکیشن پر توجہ دے رہی ہے،جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔رواں ماہ کے آخر تک سکولوں میں قابل ٹیچرز تعینات کیئے جائیں گے،

بہت جلد تعلیمی انقلاب کی جانب بڑھ رہے ہیں۔تمام سکولز اکیسویں صدی کے تقاضوں کے مطابق چلائیں گے۔انٹرنیٹ،سولر سسٹم کیلئے لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے۔ای سی ڈی سسٹم کی بہتری کیلئے بھی لائحہ عمل تیار کررہے ہیں۔افتتاح سے قبل سکول انتظامیہ کی جانب سے کلاس رومز،طلباء اور تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ دریں اثناء سکول بلڈنگ،کلاس رومز اور ای سی ڈی ایجوکیشن سسٹم کا دورہ بھی کرایا گیا۔تقریب میں کمیونٹی کی جانب سے مہمانوں میں روایتی تحائف بھی پیش کیئے گیئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button