اہم ترینحادثات اور امواتگلگت بلتستان
گھانچے ،مسجد میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ،ایک شخص ہلاک ،دوسرا زخمی
گھانچے (نمائندہ خصوصی)گھانچےمیں مسجد اہلحدیث براہ پائین میں گیس لیکیج کے باعث زوردار دھماکہ ہواجس کے نتیجے 7 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک اور دھماکے میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق گیس لیکج کی وجہ سے اچانک شعلہ بھڑک اٹھا جس سے مسمی نظام الدین ولد غلام مہدی ساکن براہ پائین عمر تقریباً7 سال جان بحق ہوا ہےجبکہ رضوان اللہ ولد حبیب اللہ عمر تقریباً 10/12 سال زخمی ہوگیا ہے ۔ نعش اور زخمی کو مقامی کار میں ڈی ایچ کیو ہسپتال خپلو لایا ہے۔شعلہ بھڑکنے سے دھماکہ ہوکر مسجد کا اندرونی دیوار بھی گرا ہے۔
تفصیلات کے مدرسہ ہدایت الاسلام اہل حدیث براہ پائن حپلو ضلع گانچھے،میں طالب علم رضوان اللہ ولد حبیب اللہ عمر 10 سال کلاس میں قرأن پڑھنے پہلے پہنچا اند کلاس میں جا کر گیس والا چولہا جلایا گیس ہیٹر لیک ہونے کی وجہ سے کلاس روم میں گیس بھری ہوئ تھی کہ آگ لگتے ہی اچانک گیس کا دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے بائیں جانب والی کلاس روم کی دیوار گر گئ جس کی وجہ سے دوسرے کلاس روم میں موجود طالب علم نظام الدین ولد غلام مہدی عمر 6/7 سال دیوار کے نیچے أنے سے موقع پر ہی فوت ہو گیا جبکہ دائیں جانب والے کلاس روم کی دیوار بھی کریک ہوئ ہے ۔
واضح رہے مدرسہ میں صرف ناظرہ قرأن کی تعلیم دی جاتی ہے 112 بچیاں بچے پڑھتے ہیں جبکہ 4 فی میل استاد اور 5 میل استاد پڑھاتے ہیں مدرسہ کے مدرس حافظ عبدالرشید سکنہ براہ پائن ہیں۔اس حادثہ کے بعد وزیر بلدیات حاجی عبدالحمید،ڈپٹی کمشنر گانچھے عباس علی صاحب،ایس پی گانچھے راجہ ناصر صاحب،اور GBDMA ضلع گانچھے نے AD نصیرالدین صاحب نے جاۓ حادثہ کا وزٹ کیا موقعے پر کچھ امدادی امداد سامان مہیا کر دی ہے اور مالی امداد کے لئے ڈپٹی کمشنر صاحب نے محکمہ مال کے عملہ کو ہدایت جاری کر دیے کہ وہ ان کی فہرست مرتب کر کے بھیجیں