گلگت سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی بس کو المناک حادثہ، 15 جاں بحق خواتین اوربچوں سمیت 11 افراد لاپتہ
استور (طاہریوسف) استورویلی روڑ پر تھلیچی کے مقام پر باراتیوں کی بس کوالمناک حادثیپیش آیا جس میں 15 آفراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ دیگر11 افراد لاپتہ ہیں ان کی تلاش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق باراتیوں کو لیکراستورپریشنگ سے راولپنڈی چکوال جانے والی بس نمبرایم ایس این 9696 تھلیچی آر سی سی پُل پر26 آفراد سمیت دریا برد ہوگئی ہے۔
حادثے کے فوراً بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دلھن کو زندہ دریا سے نکل کر جگلوٹ ہسپتعال منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنراستورمحمد طارق کے مطابق اب تک دریا سے سات خواتین سمیت 15 آفراد کی لاشیش نکلی گئی ہیں جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنراستورمحمدطارق، ایس پی وزیر نیک عالم، اسسٹنٹ کمشنر استوراحسان الحق اورریسکیو 1122 کے اہلکاران فوراً جا? حادثے کے مقام پر پہنچ کر دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کا کام شروع کیا، ڈپٹی کمشنراستورمحمد طارق ریسکیو آپریشن کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال استورمیں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو فوری ہسپتال پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایمبولینسزاورمورچری وین جا? حادثے پرالرٹ رکھی گئی ہیں۔ لاپتہ آفراد میں تین کا تعلق چکوال سے ہے باقی سب کا تعلق استور سے ہے۔ایس ایس پی دیامر شیرخان کے مطابق ”ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ حادثہ ڈرئیوارکی مجرمانہ غفلت اور تیزرفتاری کی بحث پئش آیا جبکہ اس کی تحقیقات جاری ہیں۔
ایس ایس پی دیامر کا کہنا ہے یہ حادثہ منگل کے دن تقریباً 1 بجے کے قریب پیش آیا تھا دلھن کو زندہ دریا سے نکلا گیا ہے اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ابھی ذہنی توازان ٹھیک نہیں علاج کے لیے جگلوٹ اسپتعال منتقل کردیا ہے ایس ایس پبی کا مزید کہنا تھا اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو اپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے جائے حادثے پر گلگت دیامراوراستورکی انتظامیہ موجود ہے۔
ڈی ایچ او استورڈاکٹر نواب کے مطابق اب تک سات لاشوں کو ہیڈکوارٹر ہسپتال استور منتقل کیا گیا ہے جہاں لاشوں کی صفائی کا کام جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو آبائی گاؤں روانہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان وزیر داخلہ شمس لون نے افسوسناک حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ریسکیوآپریشن تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
معاون خصوصی برائے اطلات ایمان شاہ کا کہنا تھا کہ حادثے میں جانی نقصان پر بہت دکھ ہوا، ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افرادکے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے، دعاہے زخمی افرادجلد صحت یاب ہوں۔