اہم ترین

گلگت بلتستان نے پہلی دفعہ منصوبہ بندی اور ترقیات کا جامع منصوبہ بنالیا

گلگت ( پ ر) گلگت بلتستان نے پہلی دفعہ اپنی منصوبہ بندی اور ترقیات کا جامع منصوبہ بنایا ہے۔ اس دستاویز پر 2024 سے 2029 کے عرصے میں عملدرآمد ہوگا۔اسکا بنیادی مقصد قلیل ترقیاتی بجٹ کو با مقصد طریقے سے خرچ کرنا ہے تا کہ عوام کے معیار زندگی کو بلند بنایا جا جا سکے۔ چونکہ ترقیاتی وسائل نہایت قلیل ہوتے ہیں لہذا اس کو بہترین طریقے سے خرچ کرنے کے لئے حکومت گلگت بلتستان نے اپنے محکموں کےذریعے مشاروت سے اس دستاویز کو مرتب کیا ہے۔ پہلی دفعہ صرف سرکاری وسائل کے بجائے ترقی کے سفر کوڈ ونرز ، PPP اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے بروئے کارلانے کے لئےمنصو بہ بندی اور محکموں کو ذمہ داری سونپی ہے۔ اس سے اگلے پانچ سالوں میں حکومت جی بی اور ان اداروں کے مابین تعلق داری بھی مضبوط ہو گی ۔ اگلے پانچ سالوں کے بعد ہمیں پتہ چل جائے گا کہ وسائل کے حساب سے کہاں کہاں کمزوری رہ گئی ہے اور کہاں بہتر تبدیلی آئی ہے۔ اس دستاویز میں تمام اضلاع میں غربت کے صورت حال کو دیکھایا گیا ہے جس کو مربوط منصوبہ بندی کے ذریعے کم کرنے کے لئے وسائل کواستعمال کیا جائے گا۔ اسکے بعد اس منصوبہ بندی کو مد نظر رکھتے ہوئے پھر اگلے مدت کا منصوبہ بنایا جائے۔ اس منصوبہ بندی میں ترقیاتی Investment کو بہتر طریقے سے چلانے پر زور دیا گیا ہے مثلاً تعلیم کے شعبے میں تحصیل کے سطح پر ECD، Selective Schools اساتذہ کی ٹریننگ اور انکی Accountability کو مؤثر اور بہتر کیا جائے گا۔ بجلی کے شعبے میں ترجیحات کے حساب سے اگر وسائل میسر ہوئے تو بجلی کے بحران پر تقریباً قابو پایا جائے گا۔ اس سے نجی شعبے میں بہت ملازمتوں کے مواقع پیش آئینگے اور نجی شعبہ بھی فروغ پائے گا۔ بجلی کے شعبے میں خود کفالت سے ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔اگلے پانچ سالوں میں سیاحت کے شعبے کو پھیلایا جائے گا اور اسکی افادیت کو عام لوگوں اور تمام ضلعوں تک پہنچایا جائے گا۔معدنیات کے شعبے کونجی شعبے کے ذریعے موئثر بنایا جائے گا۔ الاقوامی مواقعے کو گلگت بلتستان میں بہت موثر بنایا جائے گا۔IT کے سیکٹر کو عالمی معیار کے مطابق بہتر اور موثر بنایا جائیگا۔ صحت کے شعبے میں بین الاقوامی سطح پر خدمات کے شعبے میں طلب کو مد نظر رکھتے ہوئے افرادی قوت کو تیار کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button