اہم ترینگلگت بلتستان
وفاقی حکومت متاثرین سیلاب کے جان و مال کے تحفظ کےلئے بھر پور مدد فراہم کریگی ، احسن اقبال
اسلام آباد(وطین نیوز)سابق وزیراعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی و مرکزی سیکرٹری جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) احسن اقبال سے ان کی رہائش گاہ میں تفصیلی ملاقات۔ملاقات میں گلگت بلتستان میں حالیہ دنوں قدرتی آفات کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور قدرتی آفات کے کے باعث نقصانات پر وفاقی حکومت کے عملی کردار کیلئے وفاقی وزیر کی مکمل یقین دہانی،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو فوری ہدایات اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ادارے کو گلگت بلتستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ادارے سے رابطے میں رہے گا ضرورت پڑنے پر وفاقی حکومت متاثرین کی بحالی اور جان و مال کے تحفظ کیلئے پالسی کے تحت بھرپور مدد فراہم کرے گی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ترقی پسند سیاسی جماعت ہے اور اپنے عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد پر مکمل یقین رکھتی ہے۔2015 میں الیکشن سے قبل صوبائی اور وفاقی سطح پر کئے گئے تمام وعدوں پر مکمل عملدرآمد کرچکے ہیں۔ گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ کو دوگنا کیا گیا اور کھربوں مالیت کے عوام کے فلاح کے میگا منصوبے شروع کئے گئے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے طرف سے دیئے گئے تمام منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے۔گلگت بلتستان کے عوام اجتماعی طور پر ترقی پسند ہیں بہتر مستقبل چاہتے ہیں گلگت بلتستان کے عوام کی بہتر مستقبل کا حل صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے ہم گلگت بلتستان کے عوام سے اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ 2015 کے الیکشن سے بھی بڑھ کے آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو مینڈیٹ دیں گے تاکہ مسلم لیگ (ن) ترقی کا جو عمل 2020 سے رکا ہوا ہے اس کو بتدریج آگے بڑھایا جاسکے۔
انہوں مزید کہا کہ آنے والے گلگت بلتستان کے الیکشن میں قابل عمل ترقیاتی ایجنڈے کے تحت بھرپور تیاری کے ساتھ عوام میں جائیں گے قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف بھی گلگت بلتستان کا دورہ کریں گیں اور گلگت بلتستان کے عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے اور گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کا روڈ میپ دیں گے۔
ملاقات میں گلگت بلتستان میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کے مستقل حل کیلئے وفاقی میگا منصوبوں 26 میگاواٹ شغر تھنگ،ریجینل گریڈ،ہینزل پاور پراجیکٹ اور عطاء آباد پاور پراجیکٹ کو آنے والے فورم میں ریوائز پی سی ونز کی منظوری سے منصوبوں کو اضافی فنڈز کا بندوست کیا جائے گا۔ملاقات میں متبادل توانائی کے ذرائع کے سولر پر آنے والے سال کیلئے وفاقی منصوبہ بندی کے ترجیحات میں شامل کرنے پر اتفاق کیاگیا۔
ملاقات میں گلگت بلتستان بدترین بیڈ گورننس کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا سالانہ 14 ارب کے ترقیاتی بجٹ کے سامنے 170 ارب کے مجموعی منصوبہ بندی کے مالیت کا پہاڑ کھڑا کیا گیا ہے جس کے باعث ترقیاتی منصوبے صرف کاغذوں کی حد تک محدود ہوچکے ہیں اور گلگت بلتستان میں بڑے اور درمیانی عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی بجائے 5 سے 10 لاکھ کی ممبران کو سکیمیں دی گئی جو آنے والے الیکشن میں سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کی جارہی ہیں۔گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے گلگت بلتستان میں تنظیمی میریٹ کے مطابق تنظیم سازی کو سراہا۔صوبائی ڈویژنل اور ضلعی تمام کابینہ کے نامزد شخصیات کو دلی مبارکباد کا اظہار کیا ہے اور تمام زمہ دار عہدیداران سے توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ پارٹی ڈسپلن کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور پارٹی کو پورے گلگت بلتستان میں منظم اور مزید مظبوط بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔
وزیر منصوبہ بندی و مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں تنظیمی امور میں پارٹی ڈسپلن کا خاص خیال رکھا جائے اور پارٹی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے