اہم ترینگلگت بلتستان
ریسکیو1122اور موٹروے پولیس کا باہمی تعاون و اشتراک کام کرنے پر اتفاق

گلگت(وطین نیوز) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شجاع عالَم کی سربراہی میں موٹروے پولیس کے SP ثاقب حسین اور DSP اقبال کے ساتھ ریسکیو 1122 ہیڈ کوارٹر گلگت میں ایک اہم میٹینگ منعقد ہوئی۔
ڈی جی ریسکیو1122 اور ایس۔پی موٹروے پولیس کی اجلاس میں باہمی تعاون و اشتراک سے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شجاع عالم نے کہا کہ موٹروے پولیس اور ریسکیو 1122 کے سٹاف کی آپس میں کوآرڈینیشن سے گلگت بلتستان کے عوام الناس کو ہنگامی صورتحال کے دوران مزید بہتر طریقے سے ایمرجنسی سہولیات فراہم کیا جائیگا۔