کے آئی یو، پاکستان میں جغرافیائی سیاست و سماجی علوم کے اثرات کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس کاآغاز
گلگت (وطین نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پاکستان میں جغرافیائی سیاست و سماجی علوم کے اثرات کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس کاآغاز ہوگیا۔شعبہ تعلقاکنگ کالج لندن کے لیکچرر ڈاکٹر سلمانت عامہ کے آئی یو کے مطابق کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سینئر ڈین پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد تھے۔ان کے ہمراہ رجسٹرار کے آئی یو ڈاکٹر عبدالحمیدلون، کنگ کالج لندن کے لیکچرر ڈاکٹر سلمان، سوس یونیورسٹی لند ن کے ڈاکٹرجیمز کرن، متعدد ملکی و بین الاقوامی ماہرین تعلیم،یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی افسران،شعراء،آرٹسٹ،گلوکارحضرات سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دو روزہ کانفرنس میں ماہرین تعلیم وتحقیق،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد معاشرے پر جغرافیائی سیاست وسماجی علوم کے اثرات اور احساسات وجذبات کو مثبت انداز میں سامنے لانے کے موضوعات پر اپنے تجربات اور تحقیق پیش کریں گے۔کے آئی یو میں ہونے والی دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کنگ کالج لند ن نے کے آئی یو شعبہ سوشیالوجی اینڈ شعبہ اینتھروپولوجی کے اشتراک سے کیاہے۔
کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ڈین ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا کہ نوجوانوں میں حساسیت و جذبات سب سے زیادہ ہوتا ہے۔اس حساسیت و جذبے کو مثبت چیزوں میں صرف کرے تاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی آسکے۔انہوں نے کہاکہ طلباء اپنے اندر احساسات و جذبات کو دبا کر نہ رکھیں۔بلکہ اچھے انداز میں ان احساسات و جذبات کا اظہار کرے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس اہم موضوع کے حوالے سے سکولوں،کالجوں میں بھی شعور وآگاہی پر کام کیاجائے تاکہ پاکستان کی جیو پولیٹکس اور سوشل سائنسز کے اثرات سے متعلق بہتر ین آگاہی مل سکے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمید لون نے کہاکہ کانفرنس میں بتائے گئے باتوں کو اپنی عملی زندگی میں اپنائے تاکہ کانفرنس منعقد کرنے کامقصدپورا ہوسکے۔
اس سے قبل کے آئی یو شعبہ سوشیالوجی اینڈ شعبہ اینتھروپولوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر زییر احمد، کنگ کالج لند ن کے لیکچرر ڈاکٹر سلمان،ڈاکٹر جیمز نے دو روزہ کانفرنس کواکیڈمیہ اور نان اکیڈمیہ کو ایک پلیٹ فارم میں جمع کرنے اور گلگت بلتستان کو نئے پیرائے میں سوچنے سے متعلق معاون قرار دیتے ہوئے کہاکہ کانفرنس احساسات و جذبات کو بیان کرنے اور اس بارے میں سوچنے و سوال کرنے میں آگاہی فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ معاشرے کے ہرفرد کے جذبات و احساسات کی نمائندگی کا نام جیو پولیٹکس ہے۔مگر ہمارے یہاں محض گورنمنٹ یاپھر مخصوص شعبہ جات کو لیاگیاہے۔کانفرنس کے آخری سیشن میں حلقہ ارباب زوق کے نامور شعراء نے شرکت کی۔جن میں عبدالخالق تاج،غلام عباس نسیم،نظیم دیا،اشتیاق احمد یاد،ظفر وقار تاج،یونس سروش،عبدالبشیر بشر،فاروق قیصر،نذیر حسین نذیر، آصف علی آصف،شاہد حسین اور شیر عالم شہباز،رضا تابش سمیت دیگر شعراء حضرات شامل تھے۔
شعراء نے اپنے منفرد انداز میں شاعری پیش کرکے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔ کانفرنس کے پہلے روز تین اکیڈمک سیشنز میں 08 ملکی و بین الاقوامی ماہرین نے پاکستان میں جغرافیائی سیاست و سماجی علوم کے اثرات کے موضوع پر اپنے تجربات اور مقالے بھی پیش کیں۔یاد رہے کہ پاکستان میں جغرافیائی سیاست و سماجی علوم کے اثرات کے موضوع پرہونے والی کانفرنس 30اپریل کے روز بھی جاری رہے گا۔