Uncategorizedاہم ترینگلگت بلتستان

اپر کوہستان میں نیٹکو کی بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، تین افراد جاں بحق ، ایک زخمی

گلگت( وطین نیوز)اپر کوہستان لوٹر میں ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی،تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے گلگت ہنزہ جانے والی نیٹکو کی بس (GLTA-7303) شکر نالہ، لوٹر، اپر کوہستان کے قریب صبح 6 بجے کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کا شکار ہوگئی،
حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ریسکیو 1122 اپر کوہستان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمی کو ڈی ایچ کیو داسو منتقل کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button