نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی،وزیر تعلیم
گلگت (وطین نیوز)محکمہ ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن گلگت بلتستان اور برٹش کونسل کے اشتراک سے سیشن رکھا گیا جس میں یورپی یونین کے فنڈنگ سے گلگت بلتستان میں آئی ٹی سیکٹر میں ”سنٹر آف ایکسی لینس” کے قیام کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز سے تربیتی پروگرام کا انعقاد ایک نجی ہوٹل میں کیا گیا۔
صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے سیشن میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایک روزہ تربیتی پروگرام کے انعقاد کا مقصد گلگت کی نوجوان یوتھ کی پوشیدہ صلاحیتوں اور ہنر کو اجاگر کرنا اور انہیں گھر بیٹھے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے روزگار کے حصول کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان یوتھ ٹیلنٹیڈ ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی کاروباری صلاحیتوں کو صحیح معنوں میں اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے تربیتی پروگرام میں شریک سٹیک ہولڈرز سیامید ظاہر کی کہ وہ اس سیشن سے بھرپور انداز میں مستفید ہوں تاکہ وہ بھی گھر بیٹھے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے زریعے معاشی طور پر معاشرے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکیں۔
انہوں نے اس امر کا بھی اعادہ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کے نوجوان یوتھ کو بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دور جدید میں ہنر سے مستفید ہونا ایک اچھا عمل ہے جس سے غربت کا خاتمہ اور معیشیت مضبوط ہوگی۔ بہتر کونسلنگ اور انہیں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کرنا ناگزیر ہے۔
سماجی اور معاشی طور پر با اختیار بنانے اور مختلف سکلز سکھانے سمیت انکی کونسلنگ کیلئے بھی گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ معاشی طور پر بھی بااختیار ہوں۔مشاورتی سیشن میں محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکرٹری۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور ڈپٹی ڈائیریکٹر محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن نے شرکت کی۔