اہم ترینگلگت بلتستان

بلتستان یونیورسٹی کے تحت بیرونی بورڈ کا آغاز بہت جلد ہوگا

سکردو(خصوصی رپورٹ) یونیورسٹی آف بلتستان سکردو بہت جلد بیرونی بورڈ کا آغاز کرنے جارہی ہے۔ اِسی سلسلے میں ایک اہم میٹنگ آج رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملکؔ کی زیر صدارت سکینڈری اور ہائیر سکینڈری بورڈ بنانے کے حوالے سے منعقد ہوئی۔

بورڈ کے قیام حوالے سے تمام ضروری دستاویزات اور لوازمات مکمل کرکے میٹنگ میں پیش کیے گئے۔ مزید برآن میٹنگ میں سٹیچیوڈز، منظور شدہ قواعد و ضوابط، فارمیٹس، فارمز، ملحقہ اداروں کے لئیآن لائن طریقہ کارکے علاوہ بورڈ کے ممبران کو اعزازی لیٹرز جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ بورڈ 21 ممبران پر مشتمل ہوگا جس میں بورڈ کے منصوبہ ساز، ماہرینِ تعلیم، ملحقہ کالجز کے ممبران، پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صدور اور محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے آفیسران شامل ہوں گے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ بورڈ کے حوالے سے تمام دستاویزات مکمل کی جاچکی ہیں۔ بہترین سروس کے ساتھ یونیورسٹی آف بلتستان ایکسٹرنل بورڈ لانچ کرنے کے لئے تیار ہے۔مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بورڈ کا تمام طریقہ کار ڈیجیٹل ہوگا اور اِس سلسلے میں متعلقہ اساتذہ کو باقاعدہ تربیت بھی دی جائے گی۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر حاجی کریم خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذاکر حسین ذاکرؔ، خزانچی محمد اقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل ڈاکٹر عطارد علی اور نائب ناظمِ امتحانات نسیم عباس شریک تھے۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی آف بلتستان چارٹر کے تحت بیرونی بورڈ پر 2021 ئسے کام ہو رہا تھا اور سینڈیکیٹ کی سترہویں میٹنگ میں اس کی باقائدہ منظوری دی گئی تھی۔دریں اثناء گفتگو کرتے ہوئے رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملکؔ نے کہا کہ جامعہ ہذا میں بیرونی بورڈ کے قیام سے مقامی طلباء و طالبات کے مسائل گھر کی دہلیز پر ہی حل ہوں گے۔ یہ نہ صرف یونیورسٹی بلکہ بلتستان کی تاریخ میں ایک اہم اقدام ہے جو آنے والے وقتوں میں سہل انداز میں سامنے آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً یہ خوش آئند اقدام ہے،

بورڈ کے قیام سے یہاں مقامی ہزاروں طلبہ کو استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔رجسٹرار نے کہا کہ میں پر امید ہوں کہ اس مثبت اقدام کو طلبہ اور والدین خوش دلی سے قبول کریں گے اور اسے کامیاب بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button