گلگت، بجلی نادہندگان و غیر قانونی کنکشن کے خلاف کارروائی، ذمہ داران کو جیل بھیج دینگے، ڈپٹی کمشنر
گلگت (وطین نیوز)ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس بجلی نا د ہندہ گان کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایکسئین واٹر اینڈ پاور گلگت ڈویژن، اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، قائمقام اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گلگت میں بجلی کی غیر قانونی کنکشننر اور بجلی نا د ہندہ گان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائیگااور بجلی کی بلات کی بقاجات کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنائینگے۔
اس حوالے سے ایکسیئن واٹر اینڈ پاور نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو بجلی نا د ہندہ گان کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بقاجات اور غیر قانونی طور پر بجلی کا استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے تین سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ بجلی نا د ہندہ گان کو نوٹسز جاری کریں اور بقاجات کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنائیں نہ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کر کے جیل بھیج دیا جائیگا اور غیر قانونی بجلی کا استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایکسیئن واٹر اینڈ پاور گلگت ڈویژن کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی نا د ہندہ گان اور بجلی کا غیر قانونی استعمال کرنے والوں کی لسٹ مرتب کر کے متعلقہ سب ڈویژ ن کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ارسال کریں اور محکمہ پاور ڈویژن کے عملہ بھی متعلقہ سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر ز کے پاس رپورٹ کرینگے۔