اہم ترینگلگت بلتستان

گلگت بلتستان یوتھ پالیسی کی رونمائی، نوجواں کیلئے بجٹ میں 50فیصد اضافہ کیا، وزیر اعلیٰ

گلگت (وطین نیوز)وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے یوتھ پالیسی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے نو جوانوں کی روشن مستقبل کیلئے یوتھ پالیسی معاون ثابت ہوگی۔ ہمیں فخر ہے کہ یوتھ پالیسی ہمارے دور حکومت میں بنائی گئی ہے۔

گلگت بلتستان اور ملک کا مستقبل نو جوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ گلگت بلتستان کے یوتھ کی ترقی کیلئے حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ سال 25-2024 کے بجٹ میں نوجوانوں کیلئے بجٹ میں 50 فیصد اضافہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ نوجوانوں کیلئے بہتر معیارتعلیم کی فراہمی، آئی ٹی کے شعبے اور استعداد کار میں اضافے کے حوالے سے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ یوتھ پالیسی کو صرف کاغذوں کی حد تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ یوتھ پالیسی پر عملدرآمد کرائیں گے۔

نوجوان ہر قسم کے تفرقہ بازی اور تعصبات سے بالاتر ہو کر گلگت بلتستان کے روشن مستقبل کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

وزیراعلیٰ نے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئر زبیح اللہ محکمہ امورنو جوانان، یو این ایف پی اے سمیت تمام متعلقہ محکموں کو یوتھ پالیسی بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر یوتھ پالیسی 2024 کی رونمائی بھی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button