اہم ترینحادثات اور امواتگلگت بلتستان
پھسو گوجال میں ٹریفک حادثہ ، ایک خاتون جاں بحق ،دو افراد زخمی
گلگت ( وطین نیوز )پھسو ریمبو پل پر ٹریفک کا المناک حادثہ خاتون جاں بحق دو افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق ہنزہ سے تعلق رکھنے والی فیملی کی کار پھسو گوجال میں حادثے کا شکار ہوگئی ہے ،
مقامی رضاکاروں اور CERT کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے جاں بحق خاتون کو ہنزہ منتقل کیا ہے جبکہ زخمی افراد کو مقامی ہسپتال پہنچا دیا ہے ،
ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔