اہم ترینگلگت بلتستان

گلگت بلتستان،شاہراہوں کی بحالی کیلئے پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

گلگت (وطین نیوز)گلگت بلتستان کی مختلف شاہراہوں پرٹریفک بحالی کیلئے پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری،گلگت بلتستان کی مختلف شاہراہوں

پرٹریفک بحال کرنے کے لئے پاک فوج کی امدادی کارروائی جاری ہے جو طوفانی بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث بند ہوگئی تھی۔تفصیلات کے مطابق فر نٹیر ورکس آرگنائزیشن کے دستوں نے چین سے پاکستان کی سوست ڈرائی پورٹ کی طرف آنے والے تجارتی قافلے کو بحفاظت بچالیا۔دستوں نے قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ سکردو روڈ کے لینڈسلائیڈنگ سے متاثرہ حصے کو بھی صاف کیا۔

انہوں نے غیر ملکیوں سمیت پھنسے ہوئے مسافروں کو تیارکھانا اور طبی سہولیات مہیا کیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button