اہم ترینحادثات اور امواتگلگت بلتستان
شگر ، سرفہ رنگا میں جیپ سفاری کے دوران حادثہ ، ملائشین سیاح زخمی
شگر(نامہ نگار) ملائشین سیاح سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ میں جیپ سفاری ہے دوران حادثہ، سیاح کو معمولی نوعیت کی چوٹ لگی۔ زخمی سیاح کو سی ایم ایچ منتقل کردیا.
ایس پی شگر شیراحمد نے کولڈ ڈیزرٹ سرفہ رنگاہ میں دوران جیب سفاری حادثہ کا شکار ہوکر سی ایم ایچ میں زیر علاج ملاٸشین سیاح کی عیادت کی۔ اس دوران ایس پی شگر نے مہمان سیاح کو محکمہ پولیس کیجانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ جس پر ملاٸشین ٹورٹس نے محکمہ پولیس جی بی اور ایس پی شگر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی زمان شگری بھی ایس پی شگر کے ہمراہ موجود تھے۔