اہم ترینگلگت بلتستان

سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹرانسفارمرز چوری میں ملوث 2اشتہاری ملزمان گرفتار

گلگت (و طین نیوز) سی ٹی ڈی آپریشنل ٹیم کی کارروائی،ٹرانسفارمرز کی چوریوں میں ملوث 2 اشتہاری ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق مخبر خاص اطلاعموصول ہوئی کی مجرم اشتہاری رحمان ولد جیل خان ساکن تھک چلاس جو کہ مقدمہ نمبر 65/22،07/23 بجرائم 379 ت پ،6/7ata، 427/34،ت پ، 6/7 تھانہ بسین میں ملوث ہے۔

اس وقت پی ایچ کیو ھسپتال چوک میں موجود ہے۔ملزم مذکور کو وہاں موجود پا کر حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا۔ آزاں بعد ایک اور کاروائی میں اشتہاری ملزم امام ھادی ولد حضریت ساکن شاہین کورٹ چلاس جو کہ مقدمہ نمبر 119/21،02/23،159/2،2،206/22،203/23 بجرائم 379/38، تھانہ دنیور میں اشتہاری گردانا گیا تھا

مخبر کی اطلاع پر بمقام ملت پلازہ سے گرفتار کر کے سی ٹی ڈی تھانہ منتقل کیا گیا یاد رہے ملزمان سال2022_23 میں ہو نے والے ٹرانسفارمر کے چوریوں میں ملوث تھے۔

ملزمان نے سرکاری خزانے کو تقریبا 65 کروڈ مالیت کا نقصان پہنچایا تھا۔ملزمان نے ضلع دیامر کی حدود میں بھی ٹرانسفارمر کے چوریوں میں ملوث تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اہم انکشافات متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button