استورعیدگاہ تباہ شدہ واٹر چینل بحال نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کیا جائیگا، عوام
استور(نمائندہ خصوصی) استورعیدگاہ میں حالیہ سیلاب کے باعث ہزاروں گھرانوں کا واٹر چینل تباہ ہو چکا ہے تھا کئی روز گزرنے کے باوجود واٹر چینل بحال نہیں ہوسکا ہے جسکی وجہ سے ہزاروں کنال کاشت زمینوں پر کھڑی فصلیں،باغات اور سبزیاں پانی کی قلت کے باعث سوکھ کر خراب ہوگئی ہیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے استور عید گاہ کو پانی فراہم کرنے والا واحد کوہل مکمل طور پرتباہ ہوچکا تھا،جبکہ علاقے کی زرعی زمینوں کے لئے پانی ستمبر کے آخر تک درکار ہوتا ہیمتعدد بار ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے باوجود حکومت اور انتظامیہ کی عدم دلچسپی سے تاحال کوہل کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھانے کی زحمت نہیں کی گئی ہے۔
علاقہ مکینوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح پر کو ہل میں پا نی بحالی کے لیے اقدامات نہیں اٹھایئے گئے توپہلے سیہی مہنگائی کے بوجھ تلے دب جا نے والی عوام کا کروڑوں کا نقصان ہو نے کا خطرہ ہے۔
علاقہ مکینوں نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایکشن لیکر کوہل میں پانی بحالی کے اقدامات اٹھائیں اگر دو دنوں میں کو ہل میں کام نہیں ہوا اور پانی کو بحال نہیں کیا گیا تو عوام کی طرف سے سخت رد عمل دیا جائے گا۔